BR100 Increased By (0.81%)
BR30 Increased By (0.77%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.75%)
BAFL 60.06 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.33 Increased By ▲ 0.07 (0.22%)
CNERGY 11.70 Decreased By ▼ -0.13 (-1.1%)
DFML 17.06 Increased By ▲ 0.74 (4.53%)
DGKC 206.00 Increased By ▲ 4.13 (2.05%)
FABL 94.21 Increased By ▲ 0.35 (0.37%)
FCCL 60.40 Increased By ▲ 1.11 (1.87%)
FFL 14.25 Increased By ▲ 0.10 (0.71%)
GGL 19.45 Decreased By ▼ -0.03 (-0.15%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
HUBC 207.98 Increased By ▲ 1.62 (0.79%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.04 (-0.65%)
LOTCHEM 26.00 Increased By ▲ 0.26 (1.01%)
MLCF 105.60 Increased By ▲ 2.35 (2.28%)
OGDC 314.70 Increased By ▲ 1.91 (0.61%)
PAEL 34.66 Decreased By ▼ -0.17 (-0.49%)
PIBTL 13.78 Increased By ▲ 0.06 (0.44%)
PIOC 275.90 Increased By ▲ 6.23 (2.31%)
PPL 226.10 Increased By ▲ 3.48 (1.56%)
PRL 81.25 Decreased By ▼ -0.91 (-1.11%)
SNGP 91.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.07%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.37 Increased By ▲ 0.05 (0.68%)
TPLP 12.68 Decreased By ▼ -0.08 (-0.63%)
TRG 53.10 Increased By ▲ 0.31 (0.59%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.39 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شمالی وزیرستان کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

  • انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ، شہدا کو خراج عقیدت
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میران شاہ پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال، انٹیلیجنس بنیادوں پر جاری کارروائیوں اور انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں علاقے میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے دورے کے دوران افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس کی بھی تعریف کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک بہادر صفِ اول کی فورس قرار دیا اور اس کی ثابت قدمی اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای ایز) کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

Comments

200 حروف