دنیا
سنگاپور اور چین کے رہنماؤں کا آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے کے مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم
- وزارت کے مطابق اپ گریڈ شدہ معاہدے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
سنگاپور کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ وزیراعظم لارنس وونگ اور چین کے صدر شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت کے مطابق اپ گریڈ شدہ معاہدے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ لارنس وونگ نے تائیوان کی آزادی کی مخالفت کا اعادہ کیا اور موجودہ صورتحال کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کی۔


Comments