BR100 Increased By (0.41%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.36%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
BIPL 24.43 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.26 Decreased By ▼ -0.15 (-0.48%)
CNERGY 11.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.32 Decreased By ▼ -1.28 (-7.27%)
DGKC 201.87 Increased By ▲ 0.91 (0.45%)
FABL 93.86 Increased By ▲ 0.56 (0.6%)
FCCL 59.29 Decreased By ▼ -0.20 (-0.34%)
FFL 14.15 Decreased By ▼ -0.20 (-1.39%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.31 (-1.57%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.21%)
HUBC 206.36 Increased By ▲ 0.32 (0.16%)
HUMNL 8.12 Increased By ▲ 0.13 (1.63%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.74 Increased By ▲ 1.19 (4.85%)
MLCF 103.25 Decreased By ▼ -0.46 (-0.44%)
OGDC 312.79 Increased By ▲ 0.06 (0.02%)
PAEL 34.83 Decreased By ▼ -0.05 (-0.14%)
PIBTL 13.72 Decreased By ▼ -0.15 (-1.08%)
PIOC 269.67 Decreased By ▼ -1.97 (-0.73%)
PPL 222.62 Decreased By ▼ -0.25 (-0.11%)
PRL 82.16 Decreased By ▼ -0.20 (-0.24%)
SNGP 91.41 Decreased By ▼ -3.34 (-3.53%)
SSGC 23.93 Increased By ▲ 0.42 (1.79%)
TELE 7.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
TPLP 12.76 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 52.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
UNITY 8.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.39 Increased By ▲ 0.08 (6.11%)
مارکٹس

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ، ڈیزل کی قیمت برقرار

  • نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ، 20 نومبر کیلئے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

حکومتِ پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقۂ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے مسلسل کئی مرتبہ کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں فی لیٹر 3، 3 روپے کمی کی تھی، جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 322 روپے اور 355 روپے ہوگئی تھیں۔

عالمی منڈی میں جمعرات کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث مشرق وسطیٰ سے تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی میں رسد کے اضافی حجم کی توقعات پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں قیمتیں بڑھ گئیں۔

گرینچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق 12 بج کر 40 منٹ پر برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 82 سینٹ، یعنی 0.89 فیصد اضافے سے 92.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے دسمبر کے سودوں کی قیمت 77 سینٹ، یعنی 0.92 فیصد اضافے سے 84.03 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دسمبر کے سودوں کی میعاد جمعہ کے روز ختم ہورہی ہے، جبکہ زیادہ فعال جنوری کے سودوں کی قیمت 75 سینٹ، یعنی 0.91 فیصد اضافے سے 83.06 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف