BR100 Increased By (0.49%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Increased By (0.36%)
KSE30 Increased By (0.43%)
BAFL 60.27 Increased By ▲ 0.59 (0.99%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 31.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.38%)
CNERGY 11.88 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 16.48 Decreased By ▼ -1.12 (-6.36%)
DGKC 202.00 Increased By ▲ 1.04 (0.52%)
FABL 93.88 Increased By ▲ 0.58 (0.62%)
FCCL 59.28 Decreased By ▼ -0.21 (-0.35%)
FFL 14.25 Decreased By ▼ -0.10 (-0.7%)
GGL 19.74 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 304.35 Increased By ▲ 0.22 (0.07%)
HUBC 206.95 Increased By ▲ 0.91 (0.44%)
HUMNL 8.08 Increased By ▲ 0.09 (1.13%)
KEL 6.19 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 25.90 Increased By ▲ 1.35 (5.5%)
MLCF 102.76 Decreased By ▼ -0.95 (-0.92%)
OGDC 313.00 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
PAEL 35.00 Increased By ▲ 0.12 (0.34%)
PIBTL 13.73 Decreased By ▼ -0.14 (-1.01%)
PIOC 269.10 Decreased By ▼ -2.54 (-0.94%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 82.69 Increased By ▲ 0.33 (0.4%)
SNGP 91.50 Decreased By ▼ -3.25 (-3.43%)
SSGC 23.92 Increased By ▲ 0.41 (1.74%)
TELE 7.37 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
TPLP 12.78 Increased By ▲ 0.03 (0.24%)
TRG 52.94 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.40 Increased By ▲ 0.09 (6.87%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی کا کمپنیوں کو تین سال سے غیر وصول شدہ منافعِ حصص سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا حکم

  • کمپنیوں کو حصص اور مضاربہ سرٹیفکیٹس پر غیر وصول شدہ منافعِ حصص، جبکہ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس (ٹی ایف سیز) اور صکوک پر غیر وصول شدہ منافع حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) ایکٹ 1997 کی دفعہ 40B اور اس کے ساتھ ایکٹ کی دفعہ 510 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے تمام کمپنیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ غیر وصول شدہ یا غیر ادا شدہ منافعِ حصص، منافع یا سود کی رقوم وفاقی حکومت کے اکاؤنٹ نمبر G1120G کمپنیوں کے غیر وصول شدہ مالیاتی آلات، منافعِ حصص، انشورنس فوائد اور سرمایہ کاروں کی تعلیم کا اکاؤنٹ میں جمع کرائیں، جو وفاق کے پبلک اکاؤنٹ کے تحت قائم ہے۔

ایس ای سی پی کے 16 نومبر کو جاری کردہ سرکلر میں یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کمپنیوں کو حصص اور مضاربہ سرٹیفکیٹس پر غیر وصول شدہ منافعِ حصص، جبکہ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس (ٹی ایف سیز) اور صکوک پر غیر وصول شدہ منافع وفاقی حکومت کے اکاؤنٹ نمبر G1120G میں جمع کرانا ہوگا۔

ایس ای سی پی کے مطابق اگر منافعِ حصص یا منافع مسلسل تین سال تک وصول نہ کیا جائے تو کمپنی متعلقہ حصص یافتہ کو رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے 90 روزہ نوٹس بھیجنے کی پابند ہوگی۔

اگر حصص یافتہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہو تو کمپنی اخبارات میں اشتہار شائع کرکے متعلقہ افراد سے اپنے واجبات وصول کرنے کے دعوے جمع کرانے کی دعوت دے گی۔

ریگولیٹر کے مطابق اشتہار کی اشاعت کے بعد بھی 90 روز تک کوئی دعویٰ موصول نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوگی۔ کمپنی اس رقم کی منتقلی کے سات روز کے اندر متعلقہ ریکارڈ ایس ای سی پی کو جمع کرانے کی بھی پابند ہوگی۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس پر ان حصص یافتگان کے نام اور غیر وصول شدہ منافعِ حصص کی رقوم بھی شائع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سرمایہ کار اپنی متعلقہ کمپنی کی ویب سائٹ پر فہرست دیکھ کر اپنی غیر وصول شدہ رقوم کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔

Comments

200 حروف