دنیا
ٹرمپ اور پیوٹن کی چین میں اے پی ای سی اجلاس کے موقع پر ملاقات
- ہمارے درمیان کئی برسوں سے بہترین تعلقات رہے ہیں، ٹرمپ کی پیوٹن سے گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے شہر شینزن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
ٹرمپ نے پیوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کئی برسوں سے بہترین تعلقات رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اس ملاقات سے بہت سی اچھی چیزیں سامنے آسکتی ہیں، یا کم از کم ان کی ابتدا ہوسکتی ہے۔ تاہم میرا خیال ہے کہ اس ملاقات کے نتیجے میں بہت سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔


Comments