BR100 Increased By (0.55%)
BR30 Increased By (0.21%)
KSE100 Increased By (0.49%)
KSE30 Increased By (0.57%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
BIPL 24.48 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 31.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.13%)
CNERGY 11.87 Decreased By ▼ -0.03 (-0.25%)
DFML 16.90 Decreased By ▼ -0.70 (-3.98%)
DGKC 202.94 Increased By ▲ 1.98 (0.99%)
FABL 93.65 Increased By ▲ 0.35 (0.38%)
FCCL 59.34 Decreased By ▼ -0.15 (-0.25%)
FFL 14.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 19.88 Increased By ▲ 0.09 (0.45%)
HBL 304.90 Increased By ▲ 0.77 (0.25%)
HUBC 206.94 Increased By ▲ 0.90 (0.44%)
HUMNL 8.11 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
KEL 6.21 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.98 Increased By ▲ 1.43 (5.82%)
MLCF 104.32 Increased By ▲ 0.61 (0.59%)
OGDC 313.55 Increased By ▲ 0.82 (0.26%)
PAEL 34.85 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
PIBTL 13.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.36 (0.5%)
PPL 223.00 Increased By ▲ 0.13 (0.06%)
PRL 82.27 Decreased By ▼ -0.09 (-0.11%)
SNGP 92.30 Decreased By ▼ -2.45 (-2.59%)
SSGC 24.05 Increased By ▲ 0.54 (2.3%)
TELE 7.42 Increased By ▲ 0.07 (0.95%)
TPLP 12.86 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
TRG 53.49 Increased By ▲ 0.50 (0.94%)
UNITY 8.53 Increased By ▲ 0.05 (0.59%)
WTL 1.40 Increased By ▲ 0.09 (6.87%)
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

  • ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 16 اور 17 نومبر کو کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے پر ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بنیادوں پرآپریشن کیا گیا۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ضلع بنوں میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی مؤثر کارروائیوں میں مزید 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ضلع ٹانک میں ایک اور دہشت گرد جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا جس کے بعد ان کارروائیوں میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک میں غیر ملکی معاونت اور سرپرستی سے سرگرم دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کاوشیں جاری رہیں گی، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

Comments

200 حروف