BR100 Decreased By (-0.49%)
BR30 Decreased By (-0.91%)
KSE100 Decreased By (-0.37%)
KSE30 Decreased By (-0.4%)
BAFL 60.96 Increased By ▲ 0.42 (0.69%)
BIPL 24.32 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 31.45 Increased By ▲ 0.22 (0.7%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.26 (-2.22%)
DFML 16.79 Increased By ▲ 1.13 (7.22%)
DGKC 200.99 Decreased By ▼ -1.02 (-0.5%)
FABL 95.24 Decreased By ▼ -0.61 (-0.64%)
FCCL 59.82 Decreased By ▼ -0.82 (-1.35%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.24 (-1.62%)
GGL 19.96 Increased By ▲ 0.07 (0.35%)
HBL 307.21 Decreased By ▼ -1.01 (-0.33%)
HUBC 207.38 Increased By ▲ 0.36 (0.17%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.24 (-2.86%)
KEL 6.29 Decreased By ▼ -0.05 (-0.79%)
LOTCHEM 24.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.28%)
MLCF 105.13 Increased By ▲ 0.23 (0.22%)
OGDC 314.04 Decreased By ▼ -2.17 (-0.69%)
PAEL 35.61 Increased By ▲ 0.05 (0.14%)
PIBTL 14.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 275.03 Increased By ▲ 1.50 (0.55%)
PPL 223.75 Decreased By ▼ -3.48 (-1.53%)
PRL 79.51 Decreased By ▼ -1.36 (-1.68%)
SNGP 94.46 Decreased By ▼ -0.08 (-0.08%)
SSGC 23.60 Decreased By ▼ -0.15 (-0.63%)
TELE 7.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
TPLP 12.88 Decreased By ▼ -0.04 (-0.31%)
TRG 53.20 Decreased By ▼ -0.15 (-0.28%)
UNITY 8.76 Decreased By ▼ -0.57 (-6.11%)
WTL 1.31 Decreased By ▼ -0.07 (-5.07%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی اور آئی آر سی کا مالیاتی سہولتوں تک رسائی بڑھانے اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال

  • ’’محروم طبقات میں مالیاتی خواندگی کے فروغ اور خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے دونوں اداروں کا تعاون بڑھانے پر اتفاق‘‘
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے فروغ، مالیاتی خواندگی بہتر بنانے اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) نے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے، جس میں بالخصوص محروم طبقات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس سلسلے میں ایس ای سی پی کی جانب سے پیر کے روز اپنی ٹاک سیریز کے تحت ’’مالیاتی خواندگی، نوجوانوں اور خواتین کی شمولیت‘‘ کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں آئی آر سی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ ملی بینڈ نے کلیدی خطاب کیا۔

ڈیوڈ ملی بینڈ نے سماجی ترقی کے اقدامات میں معاشی خودمختاری کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی مداخلتوں کے ساتھ معاشی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں تو ان کے نتائج زیادہ مؤثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کے دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے ہری پور کا ذکر کیا، جہاں انہوں نے آئی آر سی کے تعاون سے جاری روزگار کے منصوبوں اور بحال کیے گئے بنیادی مرکز صحت کا مشاہدہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت اور دیگر سماجی خدمات کے ساتھ معاشی مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

آئی آر سی کے 40 ممالک میں کام کرنے کے تجربے کی روشنی میں انہوں نے صحت کے شعبے کی بھی نشاندہی کی، جہاں معاون معاشی اقدامات ترقیاتی نتائج کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

ڈیوڈ ملی بینڈ نے مالیاتی شعبے میں عوام کی وسیع تر شمولیت کے لیے ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہا اور مالیاتی خواندگی، خواتین کی معاشی خودمختاری اور محروم طبقات کے لیے مواقع پیدا کرنے کے شعبوں میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد صدیقی نے مالیاتی خواندگی کی محدود سطح کو مالیاتی منڈیوں میں عوامی شرکت کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے کیپیٹل مارکیٹ کے اداروں کے اشتراک سے سرمایہ کاروں کی تعلیم و آگاہی کے لیے اپنے ہدف کو 25 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ افراد تک کر دیا ہے۔

ڈاکٹر کبیر احمد صدیقی نے انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان کی ازسرنو تشکیل اور سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل ایپلی کیشن کی تیاری کا بھی ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا تحفظ اور عوام کا اعتماد ایس ای سی پی کی ترجیحات میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے آئی آر سی کے ساتھ ممکنہ تعاون کا خیرمقدم بھی کیا۔

ایس ای سی پی کے حکام نے مالیات میں خواتین کی مساوی شمولیت سے متعلق پالیسی، خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کے لیے مالی معاونت کے دستیاب ذرائع اور تعلیمی و آگاہی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

اعدادوشمار کے مطابق غیر بینکاری مائیکروفنانس کمپنیوں کے فعال قرض داروں میں خواتین کا تناسب 81.9 فیصد ہے، جن کی تعداد 30 لاکھ 80 ہزار بنتی ہے۔ ان کمپنیوں نے مالی سال 2026ء کے دوران خواتین کو مجموعی طور پر 236 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے۔

دونوں اداروں کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں میں کمیونٹی کی سطح پر مالیاتی تعلیم و آگاہی، مقامی تربیت کاروں کی تیاری، اردو اور پشتو میں تعلیمی مواد کی تیاری اور خواتین سمیت بحرانوں سے متاثرہ آبادیوں میں مالیاتی خدمات سے متعلق شعور اجاگر کرنا شامل ہے۔

Comments

200 حروف