BR100 Decreased By (-0.43%)
BR30 Decreased By (-0.71%)
KSE100 Decreased By (-0.33%)
KSE30 Decreased By (-0.38%)
BAFL 60.88 Increased By ▲ 0.34 (0.56%)
BIPL 24.39 Increased By ▲ 0.14 (0.58%)
BOP 31.49 Increased By ▲ 0.26 (0.83%)
CNERGY 11.43 Decreased By ▼ -0.28 (-2.39%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 1.04 (6.64%)
DGKC 201.05 Decreased By ▼ -0.96 (-0.48%)
FABL 95.42 Decreased By ▼ -0.43 (-0.45%)
FCCL 59.70 Decreased By ▼ -0.94 (-1.55%)
FFL 14.52 Decreased By ▼ -0.25 (-1.69%)
GGL 20.00 Increased By ▲ 0.11 (0.55%)
HBL 307.80 Decreased By ▼ -0.42 (-0.14%)
HUBC 207.10 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.25 (-2.98%)
KEL 6.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.63%)
LOTCHEM 24.74 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
MLCF 104.60 Decreased By ▼ -0.30 (-0.29%)
OGDC 314.11 Decreased By ▼ -2.10 (-0.66%)
PAEL 35.65 Increased By ▲ 0.09 (0.25%)
PIBTL 14.09 Increased By ▲ 0.09 (0.64%)
PIOC 273.50 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
PPL 224.80 Decreased By ▼ -2.43 (-1.07%)
PRL 79.20 Decreased By ▼ -1.67 (-2.07%)
SNGP 94.50 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
SSGC 23.68 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.54 Increased By ▲ 0.06 (0.8%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.12 (-0.93%)
TRG 53.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
UNITY 8.73 Decreased By ▼ -0.60 (-6.43%)
WTL 1.32 Decreased By ▼ -0.06 (-4.35%)
دنیا

جاپان کی ایشیا میں تیل ذخیرہ کرنے کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کی تجویز

  • تاکائیچی نے مشرق وسطیٰ کے تیل پیدا کرنے والے ممالک اور ایشیائی توانائی صارفین کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاور گلف انیشی ایٹو کی تجویز بھی پیش کی
شائع اپ ڈیٹ

جاپان نے منگل کو ایشیائی ممالک کے درمیان تیل کے ذخائر جمع کرنے اور ہنگامی حالات میں تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز پیش کردی، جس کے تحت خطے کے ہمسایہ ممالک جاپان کی غیر استعمال شدہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے منیلا میں آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر جنوب مشرقی ایشیائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کو فلپائن کی قیادت میں شروع کیے جانے والے مشترکہ تیل ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس منصوبے کو ایشیا میں عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے متبادل کے طور پر فروغ دینے کا ارادہ ہے۔

تاکائیچی نے مشرق وسطیٰ کے تیل پیدا کرنے والے ممالک اور ایشیائی توانائی صارفین کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاور گلف انیشی ایٹو کی تجویز بھی پیش کی۔

ایران جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے ایشیائی ممالک کو توانائی تحفظ بہتر بنانے پر مجبور کردیا ہے۔ جاپان کے ادارہ برائے قدرتی وسائل و توانائی کے مطابق اس گزرگاہ سے منتقل ہونے والے خام تیل کا تقریباً 90 فیصد ایشیا جاتا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے بھی کہا کہ ان کا ملک اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کررہا ہے اور توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کے مطابق صرف تیل ذخیرہ کرنا کافی نہیں، بلکہ تیل پیدا کرنے اور استعمال کرنے والے ممالک کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے سمندری تجارتی راستے کھلے رکھنے، معلومات کے تبادلے اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

Comments

200 حروف