سبالینکا نے سوئیٹولینا کے ہاتھوں شکست کے دوران غصے کے اظہار پر معذرت کرلی
- بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے یوکرین کی ایلینا سوئیٹولینا کے خلاف شکست کے دوران غصے میں کیے گئے ردعمل پر ہفتے کے روز معافی مانگ لی
بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں یوکرین کی ایلینا سوئیٹولینا کے ہاتھوں شکست کے دوران غصے میں کیے گئے ردعمل پر معذرت کرلی۔
جمعہ کو کھیلے گئے میچ کی ٹیلی ویژن فوٹیج میں سبالینکا کو بظاہر نازیبا الفاظ استعمال کرتے دیکھا گیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے سوئیٹولینا اور یوکرینی عوام کے خلاف تبصرہ قرار دیا۔ اس شکست کے بعد سبالینکا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔
سبالینکا نے وضاحت کی کہ ان کا ردعمل سوئیٹولینا کے لیے نہیں بلکہ ان تماشائیوں کے خلاف تھا جو ان کی غلطیوں پر جارحانہ انداز میں خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے سوئیٹولینا کے کھیل کو سراہا۔
دوسری جانب سوئیٹولینا نے باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے اپنے حامی ہیں اور مقابلوں کے دوران شائقین کے جذبات شدت اختیار کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوئیٹولینا روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کرتیں۔ وہ اتوار کو فائنل میں روس کی نوجوان کھلاڑی میرا آندریوا کا سامنا کریں گی۔


Comments