BR100 Increased By (0.08%)
BR30 Increased By (0.57%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.24 (0.77%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.75 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
DGKC 203.65 Decreased By ▼ -2.72 (-1.32%)
FABL 96.30 Increased By ▲ 0.31 (0.32%)
FCCL 61.60 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.55 Decreased By ▼ -1.10 (-0.35%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.18 (2.1%)
KEL 6.33 Increased By ▲ 0.07 (1.12%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 2.11 (0.67%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.29 (-0.81%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.69 Increased By ▲ 1.18 (0.44%)
PPL 226.60 Increased By ▲ 4.79 (2.16%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 93.98 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
SSGC 23.90 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.53 (4.24%)
TRG 53.38 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.37 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.16 (12.8%)
پاکستان

اسلام آباد 31 دسمبر تک پاکستان کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بن جائے گا

  • ٹھیلے والوں سے لے کر کاروباری مراکز تک ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کیش لیس اسلام آباد منصوبے پر کامیاب عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت اور ان کی تجاویز اہمیت کی حامل ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) یا کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے کسی بھی محکمے میں نقد ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف 31 دسمبر تک اسلام آباد کے تمام تاجروں کو کیش لیس ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کرنا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد میں تقریباً 26 ہزار تاجروں کو پہلے ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کیا جا چکا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولتیں ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے کاروباری مراکز تک ہر سطح پر فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، بینکاری شعبے کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو راسٹ کیو آر کے ذریعے ادائیگیوں پر تاجروں سے وصول کیے جانے والے شرحِ کٹوتی کے نظام کی منظوری کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں توسیع کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔ وزیراعظم کے کیش لیس پاکستان اقدام کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے والے فعال تاجروں کی تعداد چار گنا اضافے کے بعد 20 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے وزارت خزانہ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیش لیس پاکستان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس 6 نومبر کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کیش لیس پاکستان اجلاس کے تسلسل میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری اور نجی شعبوں کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ فریقوں نے شرکت کی، جس میں وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کیش لیس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں راسٹ کیو آر کے ذریعے ادائیگیوں پر تاجروں سے وصول کیے جانے والے شرحِ کٹوتی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا کہ اعلیٰ سطح کا جائزہ لینے والا نظام ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اہم اشاریوں کے صرف حجم ہی نہیں بلکہ ان کی مجموعی مالیت اور منفرد کھاتہ داروں کی تعداد بھی ظاہر کرے۔

کمیٹی نے وزیراعظم کے کیش لیس اقدام کے تحت ہونے والی نمایاں پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے آئندہ حکمت عملی اور اہداف پر غور کیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ 16 نومبر سے ملک بھر میں آسان اسائنمنٹ کھاتوں کی تمام ادائیگیاں راسٹ کے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائیں گی، جبکہ متعلقہ ادائیگیوں کے ذمہ دار افسران کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے۔

کیش لیس پاکستان اقدام کے تحت کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے والے فعال تاجروں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ 30 ہزار ہوگئی ہے۔ اسی طرح گیس اور بجلی کے تمام بلوں، جن کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے، پر راسٹ کیو آر کوڈز درج کر دیے گئے ہیں، جس سے شہری گھر بیٹھے آسانی سے اپنے بلوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

تمام نادرا مراکز کو بھی راسٹ کیو آر کوڈز سے لیس کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری مختلف خدمات کے عوض ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم کی کیش لیس کمیٹی کے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا مجموعی حجم صرف ایک سال میں دوگنا ہوگیا ہے۔

وزیراعظم کی گزشتہ اجلاس میں دی گئی ہدایات کے مطابق وزیر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو راسٹ کیو آر کے ذریعے ادائیگیوں پر تاجروں سے وصول کیے جانے والے شرحِ کٹوتی کے نظام کی منظوری کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کی، تاکہ راسٹ کیو آر کے فروغ کا عمل جاری رکھا جا سکے۔

کیش لیس اقدام پر مزید توجہ مرکوز کرنے کے لیے وزیر مملکت کراچی میں بینکوں کے صدور اور سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے کیش لیس پاکستان اقدام اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاکہ تمام بینک اس قومی منصوبے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

وزیر مملکت نے معیشت کی کارکردگی جانچنے کے لیے نتائج پر مبنی اشاریوں کی پیمائش کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ مجموعی قومی پیداوار کے مقابلے میں آر ٹی جی ایس کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں کے تناسب جیسے اہم معاشی اشاریوں کو بھی جائزے میں شامل کرنے پر غور کرے۔

Comments

200 حروف