نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب
- مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہوگئے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے روانہ ہوگئے، مقامی میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا۔
29 سالہ رشبھ پنت نے آخری مرتبہ اگست میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ بائیں جانب کھنچاؤ (سائیڈ اسٹرین) کے باعث کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ انہیں گزشتہ ماہ بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم ان کی شمولیت فٹنس کلیئرنس سے مشروط تھی۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینٹر آف ایکسی لینس میں بحالی کا عمل مکمل کیا۔
جمعرات کو پنت نے انسٹاگرام اسٹوری پر طیارے کے پر کی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ موجود ایموجیز سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں بھارت پانچ میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیل رہا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنت بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔


Comments