کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 109 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 109 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10900 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 16 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9345 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 190 روپے کی کمی سے 5578 روپے ہوگئی۔


Comments