BR100 Increased By (2.98%)
BR30 Increased By (2.89%)
KSE100 Increased By (2.85%)
KSE30 Increased By (3%)
BAFL 60.39 Increased By ▲ 1.59 (2.7%)
BIPL 24.43 Increased By ▲ 0.34 (1.41%)
BOP 31.87 Increased By ▲ 0.93 (3.01%)
CNERGY 11.35 Decreased By ▼ -0.75 (-6.2%)
DFML 16.00 Increased By ▲ 0.27 (1.72%)
DGKC 212.67 Increased By ▲ 12.26 (6.12%)
FABL 94.53 Increased By ▲ 2.62 (2.85%)
FCCL 62.90 Increased By ▲ 4.85 (8.35%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.68 (5.09%)
GGL 19.78 Increased By ▲ 0.54 (2.81%)
HBL 311.00 Increased By ▲ 11.11 (3.7%)
HUBC 208.88 Increased By ▲ 7.27 (3.61%)
HUMNL 8.95 Increased By ▲ 0.32 (3.71%)
KEL 6.22 Increased By ▲ 0.11 (1.8%)
LOTCHEM 24.71 Increased By ▲ 0.28 (1.15%)
MLCF 106.26 Increased By ▲ 6.22 (6.22%)
OGDC 316.11 Increased By ▲ 3.22 (1.03%)
PAEL 34.65 Increased By ▲ 1.17 (3.49%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.47 (3.56%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 15.21 (5.8%)
PPL 226.75 Increased By ▲ 8.79 (4.03%)
PRL 77.32 Decreased By ▼ -8.23 (-9.62%)
SNGP 94.00 Increased By ▲ 2.04 (2.22%)
SSGC 23.60 Increased By ▲ 1.00 (4.42%)
TELE 7.29 Increased By ▲ 0.14 (1.96%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.39 (2.92%)
TRG 54.49 Increased By ▲ 1.08 (2.02%)
UNITY 8.61 Increased By ▲ 0.56 (6.96%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
مارکٹس

قانونی سافٹ ویئر ہاؤسز اور آئی ٹی کمپنیوں پر این سی سی آئی اے کے چھاپے قابلِ مذمت ہیں، پاشا

  • قانونی کاروباری اداروں اور دھوکہ دہی میں ملوث اسکیم سینٹرز کے درمیان واضح فرق رکھا جائے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے اسکیم سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کے نام پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) کی جانب سے قانونی سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز اور آئی ٹی اینیبلڈ سروسز کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانونی کاروباری اداروں اور دھوکہ دہی میں ملوث اسکیم سینٹرز کے درمیان واضح فرق رکھا جائے۔

پاشا نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری قانون کے نفاذ اور سائبر کرائم کے خلاف کارروائیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے، تاہم قانونی کاروباروں کے خلاف اقدامات شفاف، متناسب اور واضح قانونی طریقہ کار کے تحت ہونے چاہئیں۔

پاشا کے مطابق ایسوسی ایشن قانونی کال سینٹرز کو اسکیم سینٹرز سے الگ تصور کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ محض کسی دفتر میں لیپ ٹاپس کی موجودگی یا رات کی شفٹ میں کام کرنے کی بنیاد پر کسی رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنی کو مشکوک قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔

ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ ملک اور بیرونِ ملک شہریوں کو دھوکہ دینے والے اسکیم سینٹرز پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ حقیقی آئی ٹی برآمد کنندگان متاثر ہوتے ہیں۔ ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہر قانونی اور شواہد پر مبنی کارروائی کی مکمل حمایت کی جاتی ہے، تاہم ایسی کارروائیوں میں قانونی کاروباری سرگرمیوں کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

پاشا کے مطابق ممبر کمپنیوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ این سی سی آئی اے کی بعض ٹیمیں مبینہ طور پر عدالتی وارنٹ دکھائے بغیر دفاتر میں داخل ہوئیں، ملازمین کو کئی گھنٹوں تک روکے رکھا اور ان سے تفتیش کی جبکہ لیپ ٹاپ، سرورز اور موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بعض ایسے اداروں میں بھی یہ کارروائیاں کی گئیں جہاں مبینہ طور پر کوئی غیر قانونی سرگرمی سامنے نہیں آئی تھی۔ پاشا نے کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیوں سے کمپنیوں کے معمول کے آپریشنز متاثر ہوتے ہیں، غیر ملکی کلائنٹس کو خدمات کی فراہمی رک جاتی ہے اور ان کا اہم کاروباری ڈیٹا بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین اور سرمایہ کاروں میں خوف اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے جس سے پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔


Comments

200 حروف