مارکٹس
پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، ہفتہ وار بنیاد پر بڑی گراوٹ کا امکان
- پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ 14 رنگٹ کمی کے بعد 4,363 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودوں کی قیمتوں میں جمعہ کو معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور دسمبر 2024 کے بعد سے ان میں ہفتہ وار بنیاد پر سب سے بڑی گراوٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ اس کی وجہ حریف خوردنی تیلوں کی کمزور قیمتیں تھیں، تاہم خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پام آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کو محدود رکھا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جنوری میں ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ کاروبار کے ابتدائی سیشن میں 14 رنگٹ (0.32 فیصد) کمی کے بعد 4,363 رنگٹ (1,078.88 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔
رواں ہفتے اب تک اس معاہدے کی قیمت میں 6.69 فیصد کمی ہوچکی ہے اور مسلسل دوسرے ہفتے بھی اس میں ہفتہ وار گراوٹ کا امکان ہے۔


Comments