کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کا بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 139 ڈالر کے اضافے سے 4035 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 139 ڈالر کے اضافے سے 4035 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 13900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11917 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 295 روپے کے اضافے سے 5663 روپے ہوگئی۔


Comments