کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 3896 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 3896 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 10800 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 5488 روپے ہوگئی۔


Comments