BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.77 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 23.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.22%)
BOP 28.35 Decreased By ▼ -0.31 (-1.08%)
CNERGY 13.64 Decreased By ▼ -0.44 (-3.13%)
DFML 15.41 Decreased By ▼ -0.32 (-2.03%)
DGKC 178.15 Decreased By ▼ -3.85 (-2.12%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.54%)
FCCL 52.28 Decreased By ▼ -0.33 (-0.63%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 291.55 Decreased By ▼ -3.35 (-1.14%)
HUBC 193.18 Decreased By ▼ -0.86 (-0.44%)
HUMNL 8.57 Increased By ▲ 0.20 (2.39%)
KEL 5.79 Decreased By ▼ -0.17 (-2.85%)
LOTCHEM 23.89 Decreased By ▼ -0.58 (-2.37%)
MLCF 90.51 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
OGDC 306.78 Increased By ▲ 0.57 (0.19%)
PAEL 32.33 Decreased By ▼ -0.39 (-1.19%)
PIBTL 12.93 Decreased By ▼ -0.15 (-1.15%)
PIOC 233.14 Decreased By ▼ -1.42 (-0.61%)
PPL 213.93 Decreased By ▼ -1.59 (-0.74%)
PRL 96.96 Decreased By ▼ -3.85 (-3.82%)
SNGP 90.53 Decreased By ▼ -1.31 (-1.43%)
SSGC 22.53 Decreased By ▼ -0.61 (-2.64%)
TELE 6.72 Decreased By ▼ -0.09 (-1.32%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.96 Decreased By ▼ -1.12 (-2.11%)
UNITY 7.79 Increased By ▲ 0.11 (1.43%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
کاروبار اور معیشت

بلال اظہر کیانی کا برآمدات میں اضافے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی مالی معاونت مضبوط بنانے پر زور

  • متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو برآمدکنندگان اور صنعتی انجمنوں سے مشاورت کرکے مسائل کے حل کے لیے عملی تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے مختص مالیاتی سہولت کے غیر مؤثر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے برآمدکنندگان کو مالی معاونت، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر زور دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت ایس ایم ایز کی برآمدات میں اضافے سے متعلق دوسرے مشاورتی اجلاس میں چھوٹے کاروباری اداروں کو برآمدکنندگان کے ساتھ منسلک کرنے، حکومتی معاونتی اقدامات کا جائزہ لینے اور برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عملی تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ٹیکسٹائل، پراسیسڈ فوڈ، آٹو پارٹس، انجینئرنگ مصنوعات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پنکھوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایس ایم ای برآمدکنندگان اور صنعتی نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ برآمدکنندگان کو مالی سہولیات تک رسائی دینے، دستیاب مراعات سے آگاہی بڑھانے اور بین الاقوامی منڈیوں میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے مربوط کوششیں ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے، عالمی سطح پر ان کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے اور ملکی برآمدات میں ان کے کردار کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اجلاس میں ایکسپورٹ فنانس اسکیم (ای ایف ایس)، طویل مدتی برآمدی ترقیاتی فنانس سہولت (ایل ٹی ای جی ایف ایف)، طویل مدتی برآمدی قرضوں، ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس اور اضافی برآمدات پر کارکردگی کی بنیاد پر دی جانے والی مراعات کا جائزہ لیا گیا۔

ای ایف ایس کے تحت ایس ایم ایز کے لیے مختص سہولت کے کم استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایکسپورٹ امپورٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل برآمدکنندگان تک سہولیات کی رسائی اور چیمبرز آف کامرس کے ذریعے آگاہی مہمات کو مؤثر بنایا جائے۔

شرکاء نے بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت، مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور مختلف شعبوں کی مخصوص ضروریات سے متعلق مسائل بھی اجاگر کیے۔ اجلاس میں آئی ٹی اور سافٹ ویئر کمپنیوں کے لیے وینچر کیپیٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری تک رسائی آسان بنانے، برآمدی بنیادی ڈھانچے، ویلیو ایڈیشن اور زرعی و غذائی مصنوعات، بالخصوص گلگت بلتستان میں، معاونت بہتر بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ برآمدکنندگان اور صنعتی انجمنوں سے رابطہ کرکے ان مسائل کا جائزہ لیں اور قابل عمل حل تجویز کریں۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان کی عالمی منڈیوں تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ فریقوں سے مسلسل مشاورت اور برآمدکنندگان کی تجاویز کو پالیسی اقدامات میں شامل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق متعلقہ اداروں کو فالو اَپ اقدامات کے لیے رابطہ کاری کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایم ایز کو درپیش انتظامی، مالی اور ضابطہ جاتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہدفی پالیسی اقدامات، برآمدی سہولیات کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور مالی معاونت میں اضافے کے ذریعے کاروباری لاگت کم اور صنعتی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم آفس کے تجارت، ٹیرف اور ادارہ جاتی اصلاحات کے سینئر تکنیکی مشیر ڈاکٹر سعید، اسپیشل سیکریٹری تجارت سید حامد علی، مختلف وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام، سمیڈا، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور بڑی تعداد میں ایس ایم ای برآمدکنندگان نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف