کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 10800 روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 39 ہزار کی سطح سے گرگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 108 ڈالر کی نمایاں کمی سے 39 ہزار کی سطح سے گر کر 3872 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے کی بھاری کمی سے 4 لاکھ 9 ہزار736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار259 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 142 روپے کی کمی سے 5388 روپے ہوگئی۔


Comments