BR100 Decreased By (-0.37%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.25%)
KSE30 Decreased By (-0.35%)
BAFL 57.79 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 23.23 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
BOP 28.46 Decreased By ▼ -0.20 (-0.7%)
CNERGY 13.85 Decreased By ▼ -0.23 (-1.63%)
DFML 15.45 Decreased By ▼ -0.28 (-1.78%)
DGKC 178.88 Decreased By ▼ -3.12 (-1.71%)
FABL 91.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
FCCL 52.20 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 12.93 Decreased By ▼ -0.06 (-0.46%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 291.99 Decreased By ▼ -2.91 (-0.99%)
HUBC 193.80 Decreased By ▼ -0.24 (-0.12%)
HUMNL 8.81 Increased By ▲ 0.44 (5.26%)
KEL 5.89 Decreased By ▼ -0.07 (-1.17%)
LOTCHEM 24.00 Decreased By ▼ -0.47 (-1.92%)
MLCF 90.84 Decreased By ▼ -0.19 (-0.21%)
OGDC 307.00 Increased By ▲ 0.79 (0.26%)
PAEL 32.50 Decreased By ▼ -0.22 (-0.67%)
PIBTL 13.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.24%)
PPL 213.90 Decreased By ▼ -1.62 (-0.75%)
PRL 99.30 Decreased By ▼ -1.51 (-1.5%)
SNGP 91.43 Decreased By ▼ -0.41 (-0.45%)
SSGC 22.74 Decreased By ▼ -0.40 (-1.73%)
TELE 6.83 Increased By ▲ 0.02 (0.29%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 52.11 Decreased By ▼ -0.97 (-1.83%)
UNITY 7.85 Increased By ▲ 0.17 (2.21%)
WTL 0.96 Increased By ▲ 0.01 (1.05%)
پاکستان

وزیراعظم اور سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو

  • پاکستان اور سنگاپور کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف اور سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن نے جمعے کو دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک اس موقع پر سفارتی تعلقات کے قیام کے 60 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے سنگاپور کی معاشی تبدیلی اور جدت و ترقی کے شعبوں میں کامیابیوں کو سراہا اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر پاکستان کی شراکت داری کی اہمیت اجاگر کی، جس میں ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) کے ذریعے تعاون بھی شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت، مالیاتی ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، لاجسٹکس، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور خدمات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم اور سنگاپور کے وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور سنگاپور سول ڈیفنس فورس (ایس سی ڈی ایف) کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا۔

معاہدے کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ہنگامی ردعمل کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے ساتھ قدرتی آفات کے مقابلے میں استعداد بڑھانا ہے۔

ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن جمعے کو اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کا یہ دورہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جبکہ 2027 میں سنگاپور آسیان کی سربراہی سنبھالنے والا ہے

Comments

200 حروف