مکہ میں حوثیوں کا ڈرون تباہ کردیا، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- حوثی باغیوں کی جانب سے واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کے علاقے میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے جمعہ کو ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ کی سمت بھیجا گیا ایک ڈرون تباہ کردیا۔
یہ واقعہ سعودی عرب پر حوثیوں کے سرحد پار حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ ان حملوں میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حوثی باغیوں کی جانب سے واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
حوثی گروپ ماضی میں متعدد بار مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ، اسلام کے دو مقدس ترین شہروں، کو نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کرچکا ہے۔ گروپ سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ان سابقہ الزامات کو بھی مسترد کرتا رہا ہے کہ اس نے ان شہروں کی جانب ڈرونز بھیجے تھے۔


Comments