BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.04%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.65 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 23.54 Increased By ▲ 0.23 (0.99%)
BOP 27.70 Increased By ▲ 0.19 (0.69%)
CNERGY 12.97 Increased By ▲ 0.25 (1.97%)
DFML 15.92 Increased By ▲ 0.04 (0.25%)
DGKC 183.05 Decreased By ▼ -0.25 (-0.14%)
FABL 90.75 Increased By ▲ 0.05 (0.06%)
FCCL 52.70 Increased By ▲ 0.08 (0.15%)
FFL 12.98 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.31%)
HBL 284.94 Increased By ▲ 0.32 (0.11%)
HUBC 188.75 Increased By ▲ 0.13 (0.07%)
HUMNL 8.20 Increased By ▲ 0.09 (1.11%)
KEL 5.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 23.15 Increased By ▲ 0.22 (0.96%)
MLCF 90.15 Decreased By ▼ -0.26 (-0.29%)
OGDC 302.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.12%)
PAEL 32.98 Increased By ▲ 0.23 (0.7%)
PIBTL 13.05 Decreased By ▼ -0.16 (-1.21%)
PIOC 233.50 Increased By ▲ 6.22 (2.74%)
PPL 215.00 Decreased By ▼ -0.27 (-0.13%)
PRL 96.30 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
SNGP 90.24 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
SSGC 22.85 Increased By ▲ 0.13 (0.57%)
TELE 6.75 Increased By ▲ 0.04 (0.6%)
TPLP 11.59 Increased By ▲ 0.07 (0.61%)
TRG 53.57 Decreased By ▼ -1.14 (-2.08%)
UNITY 7.76 Increased By ▲ 0.04 (0.52%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
مارکٹس

امریکی ڈالر دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر برقرار

  • فیڈرل ریزرو کے فیصلے سے قبل بیشتر بڑی کرنسیوں کی قدر میں نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا، جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ مرکزی بینکوں کے پالیسی فیصلوں پر مرکوز ہے۔ توقع ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود برقرار رکھے گا، تاہم اس کے آئندہ دسمبر میں ممکنہ فیصلے سے متعلق اشارے مارکیٹ کی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

فیڈرل ریزرو کے فیصلے سے قبل بیشتر بڑی کرنسیوں کی قدر میں نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی۔ یورو 1.1129 ڈالر پر مستحکم رہا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی 1.3307 ڈالر پر برقرار رہا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور یہ 0.1 فیصد کمی کے بعد 157.81 ین پر آگیا۔

نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود غیر متوقع طور پر 2.75 فیصد پر برقرار رکھنے کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر 1.7 فیصد تک گر کر 0.5585 امریکی ڈالر پر آگیا۔ رائٹرز کے سروے میں 27 میں سے 22 ماہرین اقتصادیات نے شرح سود میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلوی ڈالر 0.1 فیصد اضافے کے بعد 0.7035 امریکی ڈالر پر پہنچ گیا۔ آسٹریلیا میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران افراط زر کی شرح 1.3 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ سہ ماہی میں یہ 0.6 فیصد تھی۔ بنیادی افراط زر کی سالانہ شرح 3.6 فیصد پر برقرار رہی، جو مرکزی بینک کے مقررہ ہدف سے زیادہ ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے امکانات کو تقویت ملی ہے۔ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان 91 فیصد ہے۔

ادھر امریکی ڈالر انڈیکس منگل کو 0.3 فیصد اضافے کے بعد 102.40 پر پہنچ گیا، جو 14 اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی ییلڈ 4.9967 فیصد پر برقرار رہی، جبکہ بٹ کوائن 80,736.07 ڈالر اور ایتھر 2,345.25 ڈالر پر ٹریڈ کررہے تھے۔

Comments

200 حروف