BR100 Decreased By (-1%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-1.02%)
BAFL 55.51 Increased By ▲ 0.30 (0.54%)
BIPL 23.97 Decreased By ▼ -0.20 (-0.83%)
BOP 27.30 Decreased By ▼ -0.62 (-2.22%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.79 Decreased By ▼ -0.39 (-2.41%)
DGKC 175.58 Decreased By ▼ -2.63 (-1.48%)
FABL 90.01 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
FCCL 49.65 Decreased By ▼ -0.37 (-0.74%)
FFL 13.36 Decreased By ▼ -0.27 (-1.98%)
GGL 18.69 Decreased By ▼ -0.26 (-1.37%)
HBL 283.26 Decreased By ▼ -2.49 (-0.87%)
HUBC 187.86 Decreased By ▼ -2.78 (-1.46%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.24 (-2.9%)
KEL 5.55 Decreased By ▼ -0.08 (-1.42%)
LOTCHEM 23.04 Decreased By ▼ -0.89 (-3.72%)
MLCF 86.63 Decreased By ▼ -0.91 (-1.04%)
OGDC 298.12 Decreased By ▼ -2.38 (-0.79%)
PAEL 32.05 Decreased By ▼ -0.72 (-2.2%)
PIBTL 12.55 Decreased By ▼ -0.31 (-2.41%)
PIOC 224.17 Decreased By ▼ -3.51 (-1.54%)
PPL 210.17 Decreased By ▼ -4.03 (-1.88%)
PRL 94.52 Decreased By ▼ -0.60 (-0.63%)
SNGP 90.13 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
SSGC 22.52 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.66 Decreased By ▼ -0.08 (-1.19%)
TPLP 11.51 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
TRG 52.54 Decreased By ▼ -2.19 (-4%)
UNITY 7.62 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 0.89 Decreased By ▼ -0.01 (-1.11%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں طلبہ کو 5 لاکھ کروم بکس اور وائی فائی ڈیوائسز دینے کا اعلان

  • یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا عزم، دینی مدارس کے طلبہ کو بھی کروم بکس دی جائیں گی
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے باصلاحیت طلبہ کو 5 لاکھ کروم بکس فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم یوتھ کروم بکس اسکیم کا افتتاح کر دیا۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کروم بکس خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر طلبہ میں تقسیم کی جائیں گی، تاکہ ان کی محنت اور تعلیمی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاسکے۔ اس عمل میں طلبہ کے معاشی پس منظر یا تعلیمی ادارے کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ کروم بکس کے ساتھ بیگ اور وائی فائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے طلبہ ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے، آن لائن لائبریریوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور علم کے حصول کے نئے مواقع تلاش کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم باصلاحیت طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

گزشتہ دس برس کے دوران 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا ہدف صرف دو سال میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنا ہے۔

شہباز شریف نے اس اقدام میں تعاون کرنے پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانی راشد منہاس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق طلبہ کو مالی بوجھ کے بغیر معیاری تعلیم، جدید سہولتیں اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے دانش اسکولوں کا نیٹ ورک بھی وسعت دے رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے باصلاحیت طلبہ میں کروم بکس اوروائی فائی ڈیوائسز تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت ملک کے تعلیمی نظام کو عالمی رجحانات میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تعلیم پر سرمایہ کاری براہِ راست معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہے اور قوم کے مستقبل کو محفوظ بناتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی 15 کروڑ نوجوانوں پر مشتمل آبادی کوئی بوجھ نہیں بلکہ ایک بیش قیمت اثاثہ ہے، جسے قومی ترقی کے ایک بڑے محرک میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ حکومت کروم بکس کے ساتھ 5 لاکھ طلبہ کو تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر انٹرنیٹ کنکشن سے پانچ افراد تک مستفید ہو سکیں گے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 25 لاکھ افراد کو ڈیجیٹل سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

رانا مشہود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں عزت دینا وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کا بنیادی حصہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹوکیو ٹیکنالوجی کیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین راشد منہاس نے بتایا کہ فاؤنڈیشن نے اسکولوں اور دینی مدارس کے طلبہ کی ڈیجیٹل سہولتوں تک رسائی بڑھانے کے لیے حکومت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر مندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

Comments

200 حروف