دنیا
اردن میں چرچ پر حملے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی، امریکی سفارتخانہ
- تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
عمان میں امریکی سفارتخانے کے مطابق جمعہ کو اردن کے شہر کرک میں ایک چرچ پر حملے کے بعد ملک بھر میں شاپنگ مالز، غیر ملکی سفارتخانوں اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
اردن کے محکمہ پبلک سیکیورٹی کے سربراہ کے مطابق، چرچ میں جنازے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
حکام نے حملہ آوروں کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حملہ آوروں کے اردن یا بیرون ملک سرگرم کسی معروف گروہ سے روابط تھے یا نہیں۔


Comments