BR100 Decreased By (-0.5%)
BR30 Decreased By (-0.93%)
KSE100 Decreased By (-0.28%)
KSE30 Decreased By (-0.5%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.38 (-0.68%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 28.20 Decreased By ▼ -0.33 (-1.16%)
CNERGY 12.47 Decreased By ▼ -0.41 (-3.18%)
DFML 15.65 Decreased By ▼ -0.13 (-0.82%)
DGKC 180.05 Increased By ▲ 1.02 (0.57%)
FABL 91.19 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 51.32 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 13.90 Decreased By ▼ -0.16 (-1.14%)
GGL 19.47 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 288.00 Decreased By ▼ -1.77 (-0.61%)
HUBC 191.80 Decreased By ▼ -1.04 (-0.54%)
HUMNL 8.70 Decreased By ▼ -0.45 (-4.92%)
KEL 5.74 Decreased By ▼ -0.27 (-4.49%)
LOTCHEM 24.42 Decreased By ▼ -0.53 (-2.12%)
MLCF 89.45 Increased By ▲ 0.22 (0.25%)
OGDC 300.00 Increased By ▲ 0.53 (0.18%)
PAEL 33.07 Decreased By ▼ -0.55 (-1.64%)
PIBTL 13.17 Decreased By ▼ -0.31 (-2.3%)
PIOC 230.30 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 214.32 Decreased By ▼ -4.53 (-2.07%)
PRL 104.24 Decreased By ▼ -4.57 (-4.2%)
SNGP 93.20 Increased By ▲ 3.48 (3.88%)
SSGC 23.19 Increased By ▲ 0.42 (1.84%)
TELE 7.01 Decreased By ▼ -0.03 (-0.43%)
TPLP 11.75 Increased By ▲ 0.22 (1.91%)
TRG 56.86 Decreased By ▼ -0.76 (-1.32%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.16 (-1.97%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
کاروبار اور معیشت

غنی کیم ورلڈ کی پیداوار معطل، مقامی فروخت کیلئے وافر ذخیرہ موجود ہونے کا دعویٰ

  • خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال، بحری راستوں میں رکاوٹوں اور بندرگاہوں پر رش کے باعث برآمدات اور درآمدات متاثر
شائع اپ ڈیٹ

غنی کیم ورلڈ لمیٹڈ نے وضاحت کی ہے کہ خلیجی خطے میں برآمدی آرڈرز اور بحری راستوں میں رکاوٹوں کے باعث پیداواری سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود کمپنی کے پاس مقامی فروخت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر ذخیرہ موجود ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع کرائی گئی ایک وضاحت میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کا موجودہ اسٹاک مقامی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہے اور مینوفیکچرنگ (پیداوار) کی معطلی کو اسی اسٹاک کی دستیابی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

کمپنی کے مطابق برآمدات کو کاروبار اور ترقی کا اہم محرک بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال، بحری راستوں میں رکاوٹوں اور بندرگاہوں پر رش کے باعث برآمدات اور درآمدات دونوں متاثر ہوئی ہیں۔ اس صورت حال میں برآمدی آرڈرز پورے کرنا ممکن نہ رہا جس کے نتیجے میں پیداوار معطل کرنا پڑی۔

غنی کیم ورلڈ نے کہا کہ پیداواری سرگرمیاں معطل رہنے کے دوران کمپنی اپنے جمع شدہ ذخیرے کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی پیداوار بند ہونے کے باوجود موجودہ اسٹاک مقامی فروخت کی بنیاد فراہم کرتا ہے، تاہم فروخت کا انحصار طلب اور مارکیٹ کی صورت حال پر ہوگا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ پیداوار دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے حصص یافتگان کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ دیگر اہم پیشرفت سے بھی حسبِ ضرورت مطلع کیا جاتا رہے گا۔

Comments

200 حروف