BR100 Decreased By (-0.34%)
BR30 Decreased By (-0.25%)
KSE100 Decreased By (-0.27%)
KSE30 Decreased By (-0.23%)
BAFL 55.88 Increased By ▲ 0.23 (0.41%)
BIPL 24.48 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 28.53 Decreased By ▼ -0.25 (-0.87%)
CNERGY 12.88 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.78 Decreased By ▼ -0.13 (-0.82%)
DGKC 179.03 Decreased By ▼ -2.97 (-1.63%)
FABL 91.17 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
FCCL 51.30 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.06 Increased By ▲ 0.03 (0.21%)
GGL 19.49 Decreased By ▼ -0.21 (-1.07%)
HBL 289.77 Decreased By ▼ -0.65 (-0.22%)
HUBC 192.84 Decreased By ▼ -0.59 (-0.31%)
HUMNL 9.15 Decreased By ▼ -0.14 (-1.51%)
KEL 6.01 Decreased By ▼ -0.08 (-1.31%)
LOTCHEM 24.95 Decreased By ▼ -0.46 (-1.81%)
MLCF 89.23 Decreased By ▼ -0.72 (-0.8%)
OGDC 299.47 Increased By ▲ 0.37 (0.12%)
PAEL 33.62 Decreased By ▼ -0.15 (-0.44%)
PIBTL 13.48 Decreased By ▼ -0.17 (-1.25%)
PIOC 230.13 Decreased By ▼ -1.80 (-0.78%)
PPL 218.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
PRL 108.81 Increased By ▲ 1.86 (1.74%)
SNGP 89.72 Decreased By ▼ -0.51 (-0.57%)
SSGC 22.77 Decreased By ▼ -0.14 (-0.61%)
TELE 7.04 Decreased By ▼ -0.07 (-0.98%)
TPLP 11.53 Decreased By ▼ -0.25 (-2.12%)
TRG 57.62 Increased By ▲ 1.25 (2.22%)
UNITY 8.11 Increased By ▲ 0.18 (2.27%)
WTL 0.95 Decreased By ▼ -0.01 (-1.04%)
کاروبار اور معیشت

لاہور چیمبر کی تاجروں کو پری ارائیول گڈز ڈیکلریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

  • کسٹمز نے آٹومیشن اور تجارتی سہولتوں کی فراہمی کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے، واجد علی
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر کے صدر علی حسام اصغر نے چیف کلیکٹر اپریزمنٹ واجد علی سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر تاجروں اور درآمد کنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ کسٹمز کلیئرنس تیز کرنے، تاخیر کم کرنے، کیش فلو کو بہتر بنانے اور کاروباری لاگت میں کمی کے لیے پری ارائیول گڈز ڈیکلریشن کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی، نائب صدر چوہدری خادم حسین اور کلکٹر اپریزیمنٹ بیلم رمضان نے بھی اظہار خیال کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر ممبر محمد امجد چوہدری، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمد اعجاز غوری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

چیف کلکٹر اپریزیمنٹ ساو تھ واجد علی نے کہا کہ کسٹمز نے آٹومیشن اور تجارتی سہولتوں کی فراہمی کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ آئندہ 3 سال کے دوران ٹیرف اصلاحات کے نتیجے میں خام مال پر ڈیوٹیز میں مزید کمی متوقع ہے۔

چیف کلکٹر نے بتایا کہ جولائی 2025 میں متعارف کرائی گئی پری ارائیول کلیئرنس سہولت کے تحت درآمد کنندگان اور کسٹمز ایجنٹس امپورٹ آئی جی ایم فائل ہونے کے بعد جہاز کی برتھنگ کا انتظار کیے بغیر گڈز ڈیکلریشن فائل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا 10 فیصد درآمدی کلیئرنس اس سہولت کے ذریعے کی جارہی ہے جبکہ کسٹمز کا ہدف اس شرح کو نمایاں طور پر بڑھا کر50 فیصد تک لے جانا ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر، کسٹمز ایجنٹس اور درآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ کاروباری برادری میں اس سہولت کے بارے میں آگاہی پیدا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجر اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کسٹمز کی جانب سے گزشتہ8 سے10 سال کے دوران آٹومیشن کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا، تاہم انہوں نے زور دیا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کو روزمرہ کاروباری معاملات میں درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

Comments

200 حروف