BR100 Increased By (0.15%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.19%)
BAFL 55.79 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 28.83 Increased By ▲ 0.05 (0.17%)
CNERGY 13.04 Increased By ▲ 0.19 (1.48%)
DFML 16.00 Increased By ▲ 0.09 (0.57%)
DGKC 180.50 Decreased By ▼ -1.50 (-0.82%)
FABL 91.25 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -0.28 (-0.54%)
FFL 14.05 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 19.80 Increased By ▲ 0.10 (0.51%)
HBL 292.64 Increased By ▲ 2.22 (0.76%)
HUBC 194.35 Increased By ▲ 0.92 (0.48%)
HUMNL 9.30 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.20 Decreased By ▼ -0.21 (-0.83%)
MLCF 89.80 Decreased By ▼ -0.15 (-0.17%)
OGDC 301.00 Increased By ▲ 1.90 (0.64%)
PAEL 33.70 Decreased By ▼ -0.07 (-0.21%)
PIBTL 13.52 Decreased By ▼ -0.13 (-0.95%)
PIOC 230.20 Decreased By ▼ -1.73 (-0.75%)
PPL 220.15 Increased By ▲ 1.28 (0.58%)
PRL 111.01 Increased By ▲ 4.06 (3.8%)
SNGP 90.00 Decreased By ▼ -0.23 (-0.25%)
SSGC 22.83 Decreased By ▼ -0.08 (-0.35%)
TELE 7.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
TPLP 11.60 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
TRG 58.80 Increased By ▲ 2.43 (4.31%)
UNITY 7.89 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 0.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سٹی فارما کو پاک ہیم کے حصول کی منظوری مل گئی

  • کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

سٹی فارما لمیٹڈ (سی پی ایچ ایل) کو پاک ہیم انٹرنیشنل فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مجوزہ حصول کے لیے ریگولیٹری منظوری مل گئی ہے۔

کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق، سی پی ایچ ایل اپنے حصص یافتگان اور عام عوام کو مطلع کرتی ہے کہ کمپنی کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے 9 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ حکم نامہ موصول ہوا ہے، جس میں مسابقتی ایکٹ 2010 کی دفعہ 31(1)(d)(i) کے تحت کیس نمبر 1614/Merger-CCP/2026 میں پاک ہیم انٹرنیشنل فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص کے مجوزہ حصول کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یہ منظوری مسابقتی کمیشن کی جانب سے مجوزہ لین دین کے جائزے اور اس نتیجے کے بعد دی گئی کہ اس معاہدے سے مسابقت کے حوالے سے کوئی خدشات پیدا نہیں ہوتے۔

مزید کہا گیا کہ یہ حصول 6 مئی 2026 کو طے پانے والے حصص کی خریداری کے معاہدے کی شرائط کے مطابق اور تمام متعلقہ قانونی، ضابطہ جاتی اور دیگر رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد آگے بڑھایا جائے گا۔

سٹی فارما نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پاک ہیم انٹرنیشنل فارماسیوٹیکلز کے 100 فیصد حصص حاصل کرے گی۔

اس وقت سی پی ایچ ایل نے کہا تھا کہ اس حصول کے ذریعے سٹی فارما کا مقصد دونوں کمپنیوں کے آپریشنز میں ہم آہنگی سے فائدہ اٹھانا، پیداواری کارکردگی بہتر بنانا اور مقامی و بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی موجودگی نمایاں طور پر بڑھانا ہے۔

کمپنی نے اس وقت بتایا تھا کہ پاک ہیم کی سالانہ آمدن تقریباً 50 کروڑ روپے ہے، جسے وہ مصنوعات کے دائرہ کار میں توسیع، تقسیم کے نظام میں بہتری اور پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے اگلے پانچ سال میں بڑھا کر 5 ارب روپے تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس لین دین کے لیے ادائیگی کا ایک لچکدار منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت 31 دسمبر 2026 تک ادائیگیاں کی جائیں گی اور یہ رقم کاروباری سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے نقد بہاؤ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس حصول سے سٹی فارما کے فعال دوا ساز اجزا (اے پی آئی) کے کاروبار کو بھی تقویت ملنے کی توقع ہے، کیونکہ حاصل کیے جانے والے کاروبار کی ضروریات کے لیے اے پی آئی براہِ راست سٹی فارما سے خریدے جائیں گے۔ اس سے اے پی آئی کی فروخت میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی۔

کمپنی کے مطابق اس حصول سے تجارتی شعبے میں سٹی فارما کو ایک نئی برانڈ شناخت بھی حاصل ہوگی، جس کے ذریعے وہ منڈی میں اپنی موجودگی مضبوط، صارفین کی تعداد میں اضافہ اور تجارتی حجم سمیت مجموعی کاروباری دائرہ کار کو نمایاں طور پر وسعت دے سکے گی۔

Comments

200 حروف