BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
پاکستان

کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی

  • ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ ہوگئیں، جس کے نتیجے میں اہلکار اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے
شائع اپ ڈیٹ

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ پاک افغان سرحد پر کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فوج بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ ہوگئیں، جس کے نتیجے میں اہلکار اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت میں فائرنگ کی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج چوکس ہے اور ملک کی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

دریں اثنا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے ہفتے کو خبردار کیا کہ خطے میں کسی بھی غلط اندازے یا مہم جوئی کا جواب مخالف کی سوچ سے بڑھ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک کے ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پار جارحیت یا اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی دشمن امن کے لیے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھے اور نہ ہی ہمارے تحمل کو عزم کی کمی تصور کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

Comments

200 حروف