دنیا
جنگی اثرات اور معاشی خطرات سے متاثرہ ممالک کے لیے آئی ایم ایف ارکان کا امداد بڑھانے پر زور
- عالمی معیشت کو لاحق خطرات کا جھکاؤ بدستور منفی سمت میں ہے
آئی ایم ایف کے رکن ممالک نے جنگوں اور توانائی کی بلند قیمتوں کے منفی اثرات کے باعث قلیل مدتی مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے ممالک کیلئے امداد بڑھانے پر زور دیا ہے۔
بنکاک میں اجلاس کے بعد جاری کیے گئے چیئرمین کے بیان میں بین الاقوامی مالیاتی و فنانشل کمیٹی نے کہا کہ عالمی معیشت کو لاحق خطرات کا جھکاؤ بدستور منفی سمت میں ہے۔
آئی ایم ایف کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ اور سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدعان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تنازعات میں شدت اور تجارتی کشیدگی اہم تجارتی راستوں میں مزید خلل ڈال سکتی ہے، اشیائے ضروریہ، بشمول تیار شدہ توانائی مصنوعات، کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا سکتی ہے اور توانائی و غذائی تحفظ کی صورتِ حال کو مزید خراب کرسکتی ہے۔


Comments