کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمتیں مستحکم ، چاندی کے نرخ گرگئے
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,153 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ کے نرخ گرگئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,153 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 75 ہزار373 روپے پر برقرار رہی ۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپے کی کمی سے 6148 روپے ہوگئی۔


Comments