BR100 Increased By (0.38%)
BR30 Increased By (0.48%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.24%)
BAFL 55.94 Increased By ▲ 0.75 (1.36%)
BIPL 24.52 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 28.58 Decreased By ▼ -0.24 (-0.83%)
CNERGY 12.55 Increased By ▲ 0.26 (2.12%)
DFML 16.24 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 181.90 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
FABL 91.55 Increased By ▲ 0.16 (0.18%)
FCCL 51.80 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 13.94 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 18.99 Increased By ▲ 0.93 (5.15%)
HBL 287.95 Increased By ▲ 1.00 (0.35%)
HUBC 191.90 Decreased By ▼ -0.58 (-0.3%)
HUMNL 9.13 Decreased By ▼ -0.27 (-2.87%)
KEL 5.95 Increased By ▲ 0.10 (1.71%)
LOTCHEM 26.35 Increased By ▲ 0.29 (1.11%)
MLCF 89.82 Decreased By ▼ -0.24 (-0.27%)
OGDC 297.81 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
PAEL 33.59 Increased By ▲ 0.09 (0.27%)
PIBTL 13.72 Decreased By ▼ -0.05 (-0.36%)
PIOC 230.50 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PPL 216.90 Decreased By ▼ -0.53 (-0.24%)
PRL 97.80 Increased By ▲ 4.61 (4.95%)
SNGP 89.51 Decreased By ▼ -0.22 (-0.25%)
SSGC 22.60 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.06 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
TPLP 11.90 Decreased By ▼ -0.20 (-1.65%)
TRG 57.22 Increased By ▲ 3.28 (6.08%)
UNITY 8.76 Increased By ▲ 0.08 (0.92%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
دنیا

بھارت: کاکروچ تحریک کے دو رہنما پانچ روز کے لیے جیل منتقل

  • دونوں رہنماؤں کو ایک روز قبل نئی دہلی کے تاریخی مقام جنتر منتر میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں عبور کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی ایک عدالت نے نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے دو رہنماؤں کو پانچ روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ جماعت نے بدھ کو کہا کہ دونوں رہنماؤں کو ایک روز قبل نئی دہلی کے تاریخی مقام جنتر منتر میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں عبور کرنے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

رہنماؤں کی گرفتاری سے نوجوان حامیوں کی جانب سے مزید احتجاج کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اپوزیشن جماعتیں اور طلبہ تنظیمیں ووٹر فہرستوں میں تبدیلیوں کے خلاف تقریباً روزانہ مظاہرے کررہی ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار مستعفی ہوں۔ ناقدین کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں میں کی گئی تبدیلیاں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹر فہرستوں سے غلط طور پر خارج کیے گئے افراد دوبارہ اندراج کراسکتے ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی نے مخالف جماعتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جائز انتخابی عمل پر بلاجواز سوالات اٹھا کر جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما آشوتوش رانکا اور سورَو داس ان تقریباً ایک درجن افراد میں شامل تھے جنہوں نے منگل کو نئی دہلی کے مرکزی کاروباری علاقے میں واقع جنتر منتر کے احاطے میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں عبور کیں۔

پولیس نے رواں ہفتے واضح کیا تھا کہ جنتر منتر، جہاں ماضی میں احتجاجی مظاہروں کی اجازت تھی، اب سرکاری طور پر احتجاج کے لیے مختص مقام نہیں رہا۔

دونوں رہنماؤں کو دیگر الزامات کے علاوہ ضمانتی مچلکے کی خلاف ورزی پر جیل بھیجا گیا۔ ان کے وکیل ابھیشٹ ہیلا نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہفتے کے آخر میں ایک سابقہ حراست سے رہائی کے وقت ضمانتی مچلکے جمع کرائے تھے۔

وکیل کے مطابق دہلی پولیس کا مؤقف تھا کہ رہنماؤں نے ضمانتی مچلکے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ پولیس نے ان کے اقدام کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

خوفزدہ نہیں ہوں گے، کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنما اجنکیا شندے، جنہیں ذاتی مچلکے پر رہا کیا گیا، نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے رہنماؤں کی گرفتاری اور قید سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی جماعت حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ شندے کے بقول ہم اس آمرانہ حکومت کا خاتمہ کر کے رہیں گے۔

دہلی پولیس نے اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Comments

200 حروف