BR100 Decreased By (-1.19%)
BR30 Decreased By (-1.58%)
KSE100 Decreased By (-1.18%)
KSE30 Decreased By (-1.68%)
BAFL 55.04 Decreased By ▼ -1.26 (-2.24%)
BIPL 24.43 Decreased By ▼ -0.22 (-0.89%)
BOP 28.61 Decreased By ▼ -0.47 (-1.62%)
CNERGY 12.41 Decreased By ▼ -0.11 (-0.88%)
DFML 16.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.79%)
DGKC 181.12 Decreased By ▼ -3.26 (-1.77%)
FABL 92.02 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
FCCL 51.04 Decreased By ▼ -1.08 (-2.07%)
FFL 13.79 Decreased By ▼ -0.24 (-1.71%)
GGL 18.94 Decreased By ▼ -0.31 (-1.61%)
HBL 290.26 Decreased By ▼ -5.50 (-1.86%)
HUBC 193.52 Decreased By ▼ -6.63 (-3.31%)
HUMNL 9.13 Decreased By ▼ -0.25 (-2.67%)
KEL 5.89 Decreased By ▼ -0.16 (-2.64%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
MLCF 89.39 Decreased By ▼ -1.24 (-1.37%)
OGDC 300.39 Decreased By ▼ -5.73 (-1.87%)
PAEL 33.30 Decreased By ▼ -0.66 (-1.94%)
PIBTL 13.61 Increased By ▲ 0.09 (0.67%)
PIOC 231.16 Decreased By ▼ -4.30 (-1.83%)
PPL 217.03 Decreased By ▼ -1.91 (-0.87%)
PRL 93.45 Increased By ▲ 0.38 (0.41%)
SNGP 89.71 Decreased By ▼ -0.64 (-0.71%)
SSGC 22.58 Decreased By ▼ -0.48 (-2.08%)
TELE 7.06 Decreased By ▼ -0.11 (-1.53%)
TPLP 12.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.65%)
TRG 54.04 Decreased By ▼ -1.25 (-2.26%)
UNITY 7.68 Decreased By ▼ -0.05 (-0.65%)
WTL 0.97 Decreased By ▼ -0.02 (-2.02%)
پاکستان

پاکستان اور برازیل کے عسکری سربراہان کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

  • برازیل کے عسکری سربراہ کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور برازیل نے فوجی حکام کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی۔

برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگویار فریئر نے اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور برازیل کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فوجی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیل کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ برازیل کے مہمان سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اس کی خدمات کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دفاعی تعاون گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

200 حروف