BR100 Decreased By (-0.79%)
BR30 Decreased By (-1.33%)
KSE100 Decreased By (-0.68%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.01 Decreased By ▼ -0.86 (-1.51%)
BIPL 24.66 Decreased By ▼ -0.10 (-0.4%)
BOP 29.25 Decreased By ▼ -0.55 (-1.85%)
CNERGY 12.40 Decreased By ▼ -0.33 (-2.59%)
DFML 16.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.18%)
DGKC 185.50 Decreased By ▼ -0.75 (-0.4%)
FABL 92.77 Decreased By ▼ -0.61 (-0.65%)
FCCL 51.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.35%)
FFL 14.07 Increased By ▲ 0.07 (0.5%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.63 (-3.19%)
HBL 300.00 Decreased By ▼ -2.02 (-0.67%)
HUBC 199.69 Decreased By ▼ -0.80 (-0.4%)
HUMNL 9.30 Decreased By ▼ -0.02 (-0.21%)
KEL 5.98 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.41 Increased By ▲ 0.82 (3.2%)
MLCF 90.99 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
OGDC 308.53 Decreased By ▼ -7.38 (-2.34%)
PAEL 33.65 Decreased By ▼ -0.41 (-1.2%)
PIBTL 13.56 Increased By ▲ 0.05 (0.37%)
PIOC 237.00 Increased By ▲ 0.55 (0.23%)
PPL 218.70 Decreased By ▼ -1.59 (-0.72%)
PRL 91.20 Decreased By ▼ -3.12 (-3.31%)
SNGP 91.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SSGC 23.08 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 7.18 Decreased By ▼ -0.10 (-1.37%)
TPLP 11.70 Decreased By ▼ -0.20 (-1.68%)
TRG 55.25 Decreased By ▼ -1.24 (-2.2%)
UNITY 7.68 Decreased By ▼ -0.04 (-0.52%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  • ٹریوس ہیڈ نے سابق کھلاڑیوں کی تنقید مسترد کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے انتخاب کا دفاع کیا، سخت فیصلوں کو ناانصافی قرار دیا
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل موجودہ ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعے سے ڈربن میں شروع ہوگا۔

ٹریوس ہیڈ نے کسی سابق کھلاڑی کا نام لیے بغیر کہا کہ ماضی کے بعض کھلاڑی موجودہ ٹیم کے کئی ارکان پر سخت تنقید کرکے انہیں غیرضروری دباؤ میں ڈال رہے ہیں، جو ان کے خیال میں ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقدین کا کام ہی تنقید کرنا ہے اور ٹیم اس نوعیت کی آرا سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن نے حال ہی میں سلیکٹرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ناانصافی کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کی تنقید نِک میڈنسن کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کے حوالے سے تھی، جو تقریباً 10 سال بعد دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹریوس ہیڈ نے میڈنسن کی صلاحیتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے مائیک ہسی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو موقع دے کر کامیابیاں حاصل کیں۔

Comments

200 حروف