BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)
لائف اسٹائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے

  • نانا پاٹیکر پسماندگان میں اپنی اہلیہ، جن سے وہ علیحدہ رہتے تھے، اور ایک بیٹے کو چھوڑ گئے ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

بالی ووڈ فلموں اور تھیٹر میں اپنی جوشیلی اداکاری کے لیے معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر جمعرات کو 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر جمعرات کی صبح ساحلی ریاست گوا میں واقع اپنے گھر پر بے ہوش پائے گئے اور ڈاکٹرز انہیں بچانے میں ناکام رہے۔

خبر رساں ادارے اے این آئی اور دیگر میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ کیا تھی۔ منی پال اسپتال کے شعبہ آنکولوجی کے سربراہ شیکھر سالکر، جہاں نانا پاٹیکر کو لایا گیا تھا، نے اے این آئی کو یہ معلومات دیں۔

وشواناتھ پاٹیکر کے نام سے پیدا ہونے والے نانا پاٹیکر نے اپنے آبائی صوبے مہاراشٹرا کی زبان مراٹھی میں تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ مہاراشٹرا ہی بالی ووڈ کا مرکز بھی ہے۔

نانا پاٹیکر نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں بھارت کی متعدد آرٹ فلموں میں اداکاری کی، جن میں میرا نائر کی ایوارڈ یافتہ فلم سلام بمبئی بھی شامل تھی، جس کے بعد وہ مرکزی دھارے کی بالی ووڈ فلموں کی جانب آگئے۔

انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے اور امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت متعدد معروف اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔ وہ سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طرح کے کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے۔

ان کی اداکاری میں نمایاں جارحانہ انداز اور پُراثر مکالمہ گوئی نے انہیں کئی قومی اور علاقائی فلمی اعزازات دلوائے۔

نانا پاٹیکر کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار اکشے کمار نے کہا کہ وہ ان نایاب اداکاروں میں سے ایک تھے جنہیں آپ کو متوجہ کرنے اور دیکھتے رہنے پر مجبور کرنے کے لیے بہت زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ ان کی آواز، ان کی شدت، اور ہر اداکاری میں ان کی سچائی… وہ مکمل طور پر اپنی ایک الگ شناخت رکھتے تھے۔

نانا پاٹیکر پسماندگان میں اپنی اہلیہ، جن سے وہ علیحدہ رہتے تھے، اور ایک بیٹے کو چھوڑ گئے ہیں۔

Comments

200 حروف