BR100 Increased By (1.97%)
BR30 Increased By (2.96%)
KSE100 Increased By (1.56%)
KSE30 Increased By (1.67%)
BAFL 56.82 Increased By ▲ 0.77 (1.37%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.20 (0.82%)
BOP 29.76 Increased By ▲ 0.87 (3.01%)
CNERGY 12.87 Increased By ▲ 0.66 (5.41%)
DFML 16.81 Increased By ▲ 0.10 (0.6%)
DGKC 187.10 Increased By ▲ 4.10 (2.24%)
FABL 93.73 Increased By ▲ 1.39 (1.51%)
FCCL 52.10 Increased By ▲ 2.10 (4.2%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.18 (1.3%)
GGL 19.21 Increased By ▲ 0.54 (2.89%)
HBL 302.00 Increased By ▲ 6.79 (2.3%)
HUBC 201.36 Increased By ▲ 5.79 (2.96%)
HUMNL 9.30 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
KEL 5.59 Decreased By ▼ -0.03 (-0.53%)
LOTCHEM 25.58 Increased By ▲ 0.28 (1.11%)
MLCF 91.30 Increased By ▲ 3.06 (3.47%)
OGDC 317.50 Increased By ▲ 7.16 (2.31%)
PAEL 34.20 Increased By ▲ 1.19 (3.6%)
PIBTL 13.59 Increased By ▲ 0.40 (3.03%)
PIOC 236.50 Increased By ▲ 5.49 (2.38%)
PPL 221.19 Increased By ▲ 4.71 (2.18%)
PRL 94.70 Increased By ▲ 7.28 (8.33%)
SNGP 90.87 Increased By ▲ 2.80 (3.18%)
SSGC 23.15 Increased By ▲ 0.67 (2.98%)
TELE 7.25 Increased By ▲ 0.28 (4.02%)
TPLP 11.65 Increased By ▲ 0.05 (0.43%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 5.15 (10.01%)
UNITY 7.76 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
WTL 1.00 Increased By ▲ 0.01 (1.01%)
دنیا

یمن کے حوثیوں سے لڑائی میں شدت، سعودی عرب کے دو ایئرپورٹس پر حملے

  • حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز حوثیوں سے علاقے واپس لینے کے لیے بڑے فوجی آپریشن میں مصروف ہیں
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کے جازان اور نجران کے ایئرپورٹس کو پیر کی شام دو الگ حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی اور محدود نقصان ہوا۔ سعودی ہوا بازی کے حکام نے بتایا کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز حوثیوں سے علاقے واپس لینے کے لیے بڑے فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔ حوثیوں کی جانب سے کئی ہفتوں تک پیش قدمی کے بعد ریاض نے اس مہم کی حمایت میں اپنے فضائی حملوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

حوثیوں نے جواباً سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جن میں ایئرپورٹس، تیل کی تنصیبات اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا کہ حکام کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، جبکہ سعودی عرب کے سول ایوی ایشن نظام کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

سعودی حکام نے حملوں کے بعد ہوائی اڈوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔

Comments

200 حروف