کوکو گوف کا نسلی تعصب کے خلاف شدید احتجاج
- گوف نے ری پلے کیا گیا پوائنٹ جیتا اور 5-5 پر سروس برقرار رکھی، جس کے بعد انہوں نے 16 سالہ چینی کھلاڑی کے خلاف باآسانی فتح حاصل کی
چین اوپن کے دوران 16 سالہ مقامی کھلاڑی سن شن ران کو شکست دینے کے بعد دو بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن کوکو گوف کو سوشل میڈیا پر شدید نسلی تعصب اور نازیبا جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے پہلے سیٹ کے ایک اہم موڑ پر ایڈورٹائزنگ بورڈ کی چمک سے توجہ ہٹنے پر گوف نے کھیل روکا۔ ویڈیو ریویو کے بعد امپائر نے پوائنٹ دوبارہ کھیلنے کا حکم دیا، جس کے بعد گوف نے 5-5 سے اسکور برابر کیا اور بالآخر 7-5، 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔
اس فیصلے پر چینی شائقین نے آن لائن سخت ردعمل دیا۔ جواب میں 22 سالہ گوف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آپ مجھ سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن نسلی تعصب کا مظاہرہ نہیں۔
انہوں نے کہا مجھے بھیجے گئے نازیبا پیغامات کی تعداد شرمناک ہے، میں کوئی دھوکے باز نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے چینی کھلاڑی سے معذرت کر لی تھی اور سن نے صورتحال کو مکمل طور پر سمجھ لیا تھا۔


Comments