BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز پر حملہ

  • تہران تجارتی بحری جہازوں کی گزرگاہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کے علاقے میں دو تیل کے ٹینکرز کو نامعلوم پراجیکٹائلز (میزائلوں/گولوں) نے نشانہ بنایا ہے۔

آبنائے ہرمز جہاں سے فروری کے اواخر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع کیے جانے اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ چھڑنے سے قبل دنیا کے پانچویں حصے کے برابر تیل اور ایل این جی کی ترسیل ہوتی تھی، بدستور اس تنازع کا مرکز ہے۔

تہران تجارتی بحری جہازوں کی گزرگاہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور ان جہازوں پر فائرنگ کر رہا ہے جن پر وہ غیر مجاز گزرنے کا الزام عائد کرتا ہے۔

واشنگٹن نے ایران کو تیل برآمد کرنے سے روکنے کی کوشش میں ایرانی بندرگاہوں کی جوابی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) نے جمعہ کو بتایا کہ پہلے حملے کے نتیجے میں جہاز پر معمولی آگ بھڑک اٹھی اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، تاہم بعد میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یو کے ایم ٹی او کے مطابق آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے والے مذکورہ جہاز نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا، تاہم ایجنسی نے جہاز کی روانگی اور منزل کی بندرگاہوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

چند گھنٹے بعد ایک اور خام تیل بردار ٹینکر نے عمان کے مشرق میں نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے مطابق جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا اور ماحولیاتی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایجنسی نے بتایا کہ حکام ان واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments

200 حروف