بھارت کی سری لنکا کو شکست، ایشین گیمز کرکٹ کے طلائی تمغے کے لیے پاکستان سے مقابلہ
- پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ہفتے کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
بھارت نے ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ سیمی فائنلز میں سری لنکا کو 124 رنز اور پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ہفتے کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔15 سالہ وائبھو سوریا ونشی نے 38 اور اِشان کشن نے ناٹ آؤٹ 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم جسبریت بمراہ اور اکشر پٹیل کی مہلک بولنگ کا شکار ہو کر محض 45 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں ان کا کم ترین اسکور ہے۔
دوسری جانب گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث 13 اوورز تک محدود سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے عبداللہ صمد کی 15 گیندوں پر ناقابلِ شکست 30 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہدف 9 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


Comments