BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ستمبر کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ، یورو کمزور

  • یورو رات گئے 1.1312 ڈالر تک گر گیا، جو مئی 2025 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی زرمبادلہ مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور یورو کے مقابلے میں رواں سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔ امریکی معیشت کی مضبوط کارکردگی اور شرح سود میں اضافے کی توقعات کے باعث ڈالر رواں ماہ یورو کے مقابلے میں تقریباً 2.5 فیصد مضبوط ہوچکا ہے، جو 14 ماہ میں اس کا سب سے بڑا ماہانہ اضافہ بننے کی راہ پر ہے۔

یورو رات گئے 1.1312 ڈالر تک گر گیا، جو مئی 2025 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، جبکہ ایشیائی تجارت میں یہ 1.1339 ڈالر کے قریب رہا۔ ڈالر کی مضبوطی کے باعث آسٹریلوی ڈالر بھی اگست کے اوائل کے بعد پہلی بار 70 امریکی سینٹ سے نیچے آگیا۔

ماہرین کے مطابق امریکی معیشت کی مضبوط رفتار کے برعکس یورپ کو توانائی کی قیمتوں، قرضوں اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔ رواں ماہ یورپی گیس کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ فرانس میں قرضوں اور سیاسی تعطل کے باعث جرمن بانڈز کے مقابلے میں فرانسیسی بانڈز کی شرح منافع کا فرق 2012 کے بعد وسیع ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب ڈالر سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی 16 ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر رواں ماہ تقریباً 1.5 فیصد کمزور ہوا ہے۔

مارکیٹ کی توجہ بدھ کو امریکا کے بنیادی ذاتی کھپت اخراجات (پی سی ای) کے اعدادوشمار اور جمعہ کو جاری ہونے والی روزگار رپورٹ پر ہے۔ مضبوط معاشی اعدادوشمار امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات کو تقویت دے سکتے ہیں۔ تاہم نیویارک فیڈ کے صدر جان ولیمز نے کہا ہے کہ شرح سود بڑھانے میں عجلت کی ضرورت نہیں۔

Comments

200 حروف