BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.42%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.71 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
DFML 17.96 Increased By ▲ 0.47 (2.69%)
DGKC 188.50 Increased By ▲ 1.28 (0.68%)
FABL 93.32 Decreased By ▼ -0.39 (-0.42%)
FCCL 51.68 Increased By ▲ 0.03 (0.06%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.88 Decreased By ▼ -0.16 (-0.84%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.77 Decreased By ▼ -0.08 (-0.81%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 91.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
OGDC 314.95 Increased By ▲ 1.56 (0.5%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 237.99 Decreased By ▼ -1.63 (-0.68%)
PPL 220.39 Decreased By ▼ -0.97 (-0.44%)
PRL 89.87 Decreased By ▼ -1.35 (-1.48%)
SNGP 91.25 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.02 (-0.09%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.17 Decreased By ▼ -0.39 (-3.11%)
TRG 55.15 Decreased By ▼ -0.64 (-1.15%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے، پٹرول میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی

  • نئی قیمتیں بدھ، 30 ستمبر کیلئے نافذ العمل ہوں گی
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کرکے 402 روپے 24 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے کمی کرکے 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر کردی، نئی قیمتیں بدھ، 30 ستمبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں نظرثانی کی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے باعث ضروری تھا، جس میں پلاٹس کی قیمتوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

نظرثانی شدہ قیمتیں بدھ، 30 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔

اس سے قبل پیر کو ہونے والے جائزے میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کرکے 389 روپے 03 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے کمی کرکے 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر کردی تھی۔

عالمی منڈی میں منگل کو خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں، کیونکہ سرمایہ کاروں کی توجہ مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں بحالی کے آثار اور خطے میں ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ کے باعث سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات پر مرکوز رہی۔

گرینچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق 1306 بجے برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.96 ڈالر یا 1.86 فیصد کمی سے 103.32 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 1.95 ڈالر یا 2.11 فیصد کمی سے 90.65 ڈالر فی بیرل رہا۔

برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں رواں ماہ بالترتیب تقریباً 14 فیصد اور 5.6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

Comments

200 حروف