BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.81 Decreased By ▼ -4.64 (-2.41%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.74%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.30 Decreased By ▼ -2.12 (-1.05%)
HUMNL 9.91 Decreased By ▼ -0.25 (-2.46%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.35 Decreased By ▼ -1.81 (-1.94%)
OGDC 313.97 Decreased By ▼ -2.76 (-0.87%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 221.24 Decreased By ▼ -5.67 (-2.5%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.46 (-0.5%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 55.95 Decreased By ▼ -0.61 (-1.08%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان نے ایشین گیمز میں ای اسپورٹس کا کانسی کا تمغہ جیت لیا

  • تھائی لینڈ نے طلائی، چین نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے ناگویا میں ایشین گیمز کے بیٹل رائل ای اسپورٹس مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔یہ بات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بتائی۔

آئچی اسکائی ایکسپو ہال ڈی میں ہونے والے 12 میچز پر مشتمل مقابلے میں تھائی لینڈ نے طلائی جبکہ چین نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

پاکستان کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی ای اسپورٹس ٹیم میں محمد حذیفہ، شیان اسد، فلک شیر میمن، حسنین رحمان اور سید سمیر شامل تھے۔

اس تازہ تمغے کے ساتھ پاکستان کے کانسی کے تمغوں میں خواتین کی کرکٹ، ایم ایم اے میں عاصم خان اور اسکواش میں نور زمان اور اصحاب عرفان کے تمغے بھی شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان کی کرکٹ اور ہاکی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں، جس سے ملک کے مزید تمغے جیتنے کی امید برقرار ہے۔

دریں اثنا پاکستان کی خواتین کی اسکواش ٹیم کو ٹیم ایونٹ میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناگویا کینجو فُوتو ایرینا میں ہویونگ اوم نے 18 منٹ میں ماہ نور علی کو 11-2، 11-4 اور 11-7 سے شکست دے کر مقابلے کا آغاز کیا۔

منگ گیونگ ہیو نے ثنا بہادر کو 11-5، 11-5 اور 11-8 سے ہرا کر جنوبی کوریا کی برتری دگنی کردی، جبکہ ڈیمی کم نے مہوش علی کو 11-3، 11-8 اور 11-5 سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کیا۔

اس سے قبل خواتین کے ٹیم ایونٹ کے اسٹیج ون راؤنڈ رابن مقابلے میں بھی ماہ نور کو مکاؤ کی یونگ وائی لینگ کے ہاتھوں 3-0 سے شکست ہوئی تھی۔ یونگ نے 25 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 11-9، 11-3 اور 12-10 سے کامیابی حاصل کی۔

Comments

200 حروف