BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

پریمیئر لیگ سے اخراج یا پوائنٹس کی کٹوتی؟ مانچسٹر سٹی کے ممکنہ انجام پر موریسو پوچیٹینو کے انکشافات نے سنسنی پھیلا دی

  • موریسو پوچیٹینو نے مانچسٹر سٹی کو مالیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیے جانے پر افسوس کا اظہار کردیا
شائع اپ ڈیٹ

سابق ٹوٹنہم ہاٹ سپر اور موجودہ امریکی فٹبال ٹیم کے کوچ موریسیو پوچیٹینو نے مانچسٹر سٹی کو پریمیئر لیگ کے مالیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک فٹبال ذریعے نے تصدیق کی کہ آزاد پینل نے مانچسٹر سٹی کو مالیاتی قوانین کی مبینہ 115 خلاف ورزیوں میں سے 114 کا قصوروار قرار دیا ہے۔ تاہم کلب نے تمام الزامات کی تردید کی ہے جب کہ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے، پوائنٹس میں کٹوتی یا پریمیئر لیگ سے اخراج جیسی سزاؤں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پوچیٹینو نے کہا کہ کسی بھی سزا سے ماضی کو واپس نہیں لایا جاسکتا اور اس معاملے سے کھیل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق کئی کلبوں نے قوانین پر عمل کیا جبکہ کچھ نے نہیں کیا، جس سے کھیل میں مسابقتی انصاف متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام 114 خلاف ورزیاں درست ثابت ہوئیں تو یہ کھیل میں ’’دھوکے کے دور‘‘ کی نشاندہی ہوگی۔

پوچیٹینو نے اس سے قبل چیلسی پر عائد جرمانے کا حوالہ دیتے ہوئے 2016-17 کا پریمیئر لیگ ٹائٹل ٹوٹنہم کو دینے کی بات بھی کی تھی۔

Comments

200 حروف