BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

سعودی فوڈ شو میں ٹڈاپ کی ریکارڈ شرکت، پاکستانی پویلین کا افتتاح

  • رواں سال ٹڈاپ 30 پاکستانی کمپنیوں پر مشتمل وفد کی شرکت میں معاونت کررہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے دنیا کی معروف فوڈ اینڈ بیوریج تجارتی نمائش سعودی فوڈ شو 2026 میں تاریخ کی سب سے بڑی شرکت کرتے ہوئے جدہ سپرڈوم میں پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا۔

رواں سال ٹڈاپ 30 پاکستانی کمپنیوں پر مشتمل وفد کی شرکت میں معاونت کررہا ہے، جو چاول، دالوں و اناج، خوراک، مشروبات، گوشت و پولٹری، فلیورز اور پیکیجنگ مشینری سمیت اہم شعبوں کی نمائندگی کررہا ہے۔

پاکستان کے مضبوط زرعی و غذائی شعبے کی عکاسی کرتے ہوئے صرف چاول کے شعبے سے تعلق رکھنے والی 14 بڑی کمپنیاں ٹڈاپ کے پلیٹ فارم کے تحت نمائش میں شریک ہیں جو عالمی منڈی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو مزید مستحکم کررہی ہیں۔

نمائش کے افتتاحی روز جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے مملکتِ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی وزیر ٹیکنیکل و کمرشل سیکشن ڈاکٹر شگفتہ زرین اور جدہ میں تعینات ٹریڈ قونصلر کے ہمراہ پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ سعودی فوڈ شو میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شرکت اقتصادی سفارت کاری اور برآمدات پر مبنی ترقی کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے معزز مہمانوں کو اسٹالز کے مقامات، ملکی برانڈنگ کے اقدامات، پویلین کے ڈیزائن، میڈیا سے رابطے اور پاکستانی قونصل خانے میں منعقد ہونے والے آئندہ بی ٹو بی سیشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔

نمائش میں شرکت کو اسٹالز تک محدود رکھنے کے بجائے ٹڈاپ نے چاول اور گوشت کے 13 برآمد کنندگان پر مشتمل ایک باضابطہ تجارتی وفد بھی تشکیل دیا ہے۔ تجارتی مواقع کو عملی شکل دینے کے لیے پویلین کے اندر خصوصی ایگزیکٹو نیٹ ورکنگ لاؤنج قائم کیا گیا جہاں کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست بی ٹو بی مشاورت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مزید برآں کمرشل سیکشن نے چاول، دالوں و اناج، پراسیسڈ فوڈ، مشروبات، نمک، گوشت اور پولٹری شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں سعودی خریداروں کو مدعو کیا ہے تاکہ وہ ہدفی بی ٹو بی سیشنز اور باضابطہ نیٹ ورکنگ ڈنر کے ذریعے پاکستانی نمائش کنندگان اور وفد کے ارکان سے براہِ راست کاروباری روابط قائم کرسکیں۔

Comments

200 حروف