BR100 Decreased By (-0.7%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
BIPL 24.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.44%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.49 Decreased By ▼ -3.96 (-2.06%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.12%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.18 Decreased By ▼ -0.38 (-1.94%)
HBL 304.79 Decreased By ▼ -1.31 (-0.43%)
HUBC 199.60 Decreased By ▼ -1.82 (-0.9%)
HUMNL 9.94 Decreased By ▼ -0.22 (-2.17%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.28 Decreased By ▼ -0.18 (-0.68%)
MLCF 91.35 Decreased By ▼ -1.81 (-1.94%)
OGDC 313.93 Decreased By ▼ -2.80 (-0.88%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

میر رضا قتل کیس: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست منظور کرلی

  • باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجراء کے لیے سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

نوجوان تاجر میر رضا علی خان کی پُراسرار موت کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی، کمیشن کیس کی تفتیش اور طبی معائنے میں مبینہ کوتاہیوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

آج نیوز کے مطابق کمیشن کی ایک ماہ کی قانونی مدت 27 ستمبر کو مکمل ہوگئی ہے۔ کمیشن کے رجسٹرار کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمیشن کی مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کی درخواست منظور کرلی ہے جبکہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجراء کے لیے سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم کمیشن نے باقی ماندہ گواہوں کے بیانات مکمل کرنے اور اپنی حتمی رپورٹ پر کام کرنے کے لیے فی الحال کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

کارروائی کے دوران کمیشن نے شواہد کو سنبھالنے کے طریقہ کار اور ابتدائی تفتیشی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کمیشن نے پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موجود تضادات اور میڈیکل بورڈز کی تشکیل سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا ہے۔

کمیشن نے جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کو سنبھالنے کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ کارروائی کے دوران کمیشن کو بتایا گیا تھا کہ علاقے کے اطراف 52 کیمرے نصب تھے، تاہم ابتدائی طور پر صرف ایک کیمرے کی فوٹیج حاصل کی گئی تھی۔ کمیشن نے اس امر پر بھی سوال اٹھایا کہ جائے وقوعہ کے ایک حصے کو آگ لگنے کے حالات کیا تھے۔

جسٹس عمر سیال نے پہلی تفتیشی ٹیم کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور تفتیش اور طبی معائنے سے متعلق معاملات پر سینئر حکام کو طلب کیا ہے۔

کمیشن نے میر رضا کی پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مبینہ تضادات کا جائزہ لیا جب کہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے رپورٹ میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ گزشتہ عدالتی کارروائی کے مطابق بعد میں کیے گئے پوسٹ مارٹم میں مبینہ طور پر خودکشی کے امکان کو مسترد کردیا گیا تھا۔

کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کمیشن نے میڈیکل بورڈز کی تشکیل اور ان کے طریقہ کار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور سینئر محکمہ صحت کے حکام جن میں ہیلتھ سیکریٹری طاہر حسین سانگی اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ شہریار میمن شامل ہیں کو طلب کیا ہے۔

دوسری جانب مقتول کی بہن علیشبہ اور خاندانی وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ پولیس کی خامیاں سامنے آنے کے بعد وہ اصل قاتلوں کی گرفتاری کے لیے بااختیار جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

Comments

200 حروف