BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ملائیشیا کا پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے پر اتفاق

  • دونوں ممالک نے زرعی تجارت، تکنیکی تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لیے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا
شائع اپ ڈیٹ

کوالالمپور میں اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کے دوران پاکستان اور ملائیشیا نے چاول کی برآمدات، حلال سرٹیفکیشن کے معیارات اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی سیکریٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق عامر علی احمد، وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال اور ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے برناس کے گروپ چیف ایگزیکٹو داتو ڈاکٹر سراج الدین بن سہیمی، جاکم کے ڈائریکٹر جنرل اور ملائیشیا کی وزارت زراعت و غذائی تحفظ کے سیکریٹری جنرل داتوک سری اشام بن اشاق سے ملاقاتیں کیں۔

برناس کی انتظامیہ سے ملاقات میں پاکستان سے ملائیشیا کو چاول کی برآمدات بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے برناس کے معیار اور تقاضوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں ملائیشیا انٹرنیشنل حلال شوکیس میں پاکستان کی شرکت اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جاکم کے ڈائریکٹر جنرل داتو ڈاکٹر سراج الدین بن سہیمی سے ملاقات میں حلال سرٹیفکیشن کے معیارات، سپلائی چین، مارکیٹ تک رسائی اور حلال زرعی و غذائی مصنوعات کی تجارت بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اکتوبر میں جاکم اور پاکستان حلال اتھارٹی کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

ملائیشیا کی وزارت زراعت و غذائی تحفظ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں چاول، گوشت، پولٹری، ماہی گیری، آبی زراعت کی ٹیکنالوجی، جانوروں کی ویکسین، حیاتیاتی تحفظ اور حلال جیلاٹن کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے زرعی تجارت، تکنیکی تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لیے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے مسلسل رابطے کا باضابطہ طریقہ کار قائم کرنے اور رواں سال نومبر میں مشترکہ آن لائن اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاسوں میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان زرعی شراکت داری، دوطرفہ تجارت اور محفوظ، معیاری و حلال غذائی مصنوعات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Comments

200 حروف