BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.71%)
KSE30 Decreased By (-0.7%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.23 (-1.75%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.95 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.43 Decreased By ▼ -1.73 (-1.86%)
OGDC 312.80 Decreased By ▼ -3.93 (-1.24%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.64 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 220.85 Decreased By ▼ -6.06 (-2.67%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.95%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.21 Decreased By ▼ -0.35 (-0.62%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

سازگار کا پاکستان میں بی اے آئی سی کی آرک فاکس الیکٹرک گاڑیاں لانے کا منصوبہ

  • آرک فاکس بی اے آئی سی گروپ کے اعلیٰ معیار کی الیکٹرک گاڑیوں کا برانڈ ہے، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے چین کے بی اے آئی سی گروپ (BAIC Group) کے پریمیم الیکٹرک وہیکل برانڈ آرک فاکس (ARCFOX) کو پاکستان میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے کمپنی اپنے نیو انرجی وہیکل پورٹ فولیو کو مزید وسعت دے گی۔

لسٹڈ کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اپنی فائلنگ کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے ایک نوٹس میں کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (کمپنی) پاکستان میں آرک فاکس نیو انرجی وہیکلز (این ای ویز) متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے اس کی نیو انرجی وہیکلز کی مصنوعات کے پورٹ فولیو میں مزید توسیع ہوگی۔

کمپنی کے مطابق آرک فاکس بی اے آئی سی گروپ کے اعلیٰ معیار کی الیکٹرک گاڑیوں کا برانڈ ہے۔ یہ جدید ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے جبکہ اس کی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں میگنا اور ہواوے کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے،

سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کو 1991 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا جبکہ 1994 میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی کا درجہ دے دیا گیا۔ کمپنی کا بنیادی کاروبار گاڑیوں، آٹو موٹیو پرزہ جات اور لوازمات اور گھریلو الیکٹرانک آلات کی تیاری اور فروخت ہے۔ کمپنی کے پیداواری پلانٹس لاہور میں واقع ہیں۔

سازگار کے مصنوعات کے پورٹ فولیو میں آٹو رکشے، ٹریکٹر کے پہیے کے رم اور گھریلو برقی آلات شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں کمپنی نے فور وہیلر گاڑیوں کے شعبے میں داخل ہو کر نمایاں توسیع کی اور ایس یو ویز متعارف کرائیں۔

2022 میں کمپنی نے BAIC برانڈ کے تحت اپنی پہلی فور وہیلر گاڑی متعارف کرائی۔

2023 تک کمپنی نے ایس یو وی گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دی اور مقامی مارکیٹ میں HAVAL برانڈ کے تحت ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں بھی متعارف کرائیں۔

کمپنی نے اپنی پہلی مقامی طور پر اسمبل کی گئی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی بھی لانچ کی۔

Comments

200 حروف