BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

فیڈ کی پالیسی سخت ہونے کے امکانات، سونے کی قیمتیں دبائو کا شکار

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی سے 4,281.98 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں جمعرات کو تقریباً مستحکم رہیں، تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید شرح سود میں اضافے کے امکانات نے قیمتوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں کمی نے سونے کو کچھ سہارا فراہم کیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی سے 4,281.98 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر کی ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 4,317.50 ڈالر فی اونس پر معمولی تبدیلی کے ساتھ رہے۔

وی ٹی مارکیٹس کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر راس میکسویل نے کہا کہ سرمایہ کار گزشتہ ہفتے شرح سود میں اضافے کے بعد فیڈ کے بلند شرح سود کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے مؤقف، امریکی ڈالر اور ٹریژری ییلڈز میں اتار چڑھاؤ اور تیل و توانائی کی فراہمی کے خطرات سے متعلق مشرق وسطیٰ کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید شرح سود میں اضافے کا واضح اشارہ سونے کی قیمت کو مزید نیچے لے جا سکتا ہے۔

امریکی مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے بنیادی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے اسے 3.75 سے 4 فیصد کردیا تھا۔ بڑھتے ہوئے افراط زر کے دباؤ اور مضبوط ہوتی معیشت کے باعث اکتوبر کے آخر میں شرح سود میں ایک اور اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

سونا عام طور پر افراط زر کے خلاف تحفظ سمجھا جاتا ہے، تاہم شرح سود میں اضافہ سود دینے والی سرمایہ کاری کے مقابلے میں سونے کی کشش کم کردیتا ہے۔

دریں اثنا، اسپاٹ سلور 0.6 فیصد کمی سے 64.07 ڈالر، پلاٹینم 0.2 فیصد اضافے سے 1,754.05 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.1 فیصد کمی سے 1,260.70 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف