BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.29 Decreased By ▼ -1.44 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.30 Increased By ▲ 0.28 (0.3%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.84 Increased By ▲ 0.04 (0.51%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

حکومت نے فیول ریلیف اسکیم کی خامیاں دور کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

  • انٹرنیٹ سے محروم پٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے ٹوکن ریڈیم کرنے کی اجازت
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم میں مزید سہولتیں متعارف کرادی گئی ہیں، جن کے تحت انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم علاقوں کے پٹرول پمپس پر بھی ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکن ریڈیم کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ تمام فعال پٹرول پمپس کو فوری طور پر اسکیم کے نظام میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہفتہ کو نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی سے محروم علاقوں میں قائم پٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکن ریڈیم کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبے ایسے پٹرول پمپس کی فہرستیں فراہم کریں گے تاکہ انہیں فوری طور پر اسکیم میں شامل کیا جاسکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بڑی تعداد اسکیم کے نظام پر فعال ہوچکی ہے اور شہری فیول ٹوکن استعمال کررہے ہیں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران موصول ہونے والے تمام ادائیگی کے دعوے مکمل طور پر نمٹادیے گئے اور ہر روز موصول ہونے والے دعووں کی اسی روز ادائیگی کی گئی۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام کھلے اور فعال پٹرول پمپس کو اسکیم کے نظام میں شامل کیا جائے، جبکہ مستقل طور پر بند یا صرف ڈیزل فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کی نشاندہی کرکے فہرست سے نکالا جائے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم میں تین اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2006 سے رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں بھی اسکیم کے لیے اہل ہوں گی، جبکہ پہلے کٹ آف سال 2011 تھا۔

دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 500 روپے فی ٹوکن کی حد برقرار رکھتے ہوئے پانچ لیٹر فی ٹوکن کی سابقہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔ اہل موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشہ صارفین ماہانہ چار ٹوکن حاصل کرسکیں گے۔

شزا فاطمہ کے مطابق اسکیم کے تحت ایس ایم ایس چارجز بھی مکمل طور پر ختم کردیئے گئے ہیں۔ سہ پہر 3 بجے تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد رجسٹریشنز مکمل جبکہ تقریباً 15 لاکھ ٹوکن جاری کیے جاچکے تھے، جن میں سے 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد ٹوکن پٹرول پمپس پر ریڈیم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن، ٹوکن اجرا اور معلومات کے لیے حکومت نے کوئی فیس مقرر نہیں کی۔ شہری فراڈ سے محتاط رہیں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر یا گاڑی کی تفصیلات غیر متعلقہ افراد سے شیئر نہ کریں۔ شکایات کے لیے 9771 ہیلپ لائن بھی دستیاب ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف