BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.25 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.25 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 277.26 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر جمعہ کو ایشیائی کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر جاپانی ین امریکی ڈالر اور یورو کے مقابلے میں کمزور رہا جبکہ شرح سود میں اضافے کی توقع کے پیش نظر بینک آف جاپان کے فیصلے سے قبل کرنسی مارکیٹ میں محتاط رجحان برقرار رہا۔

ین کی قدر 0.1 فیصد کم ہوکر 156.19 ین فی ڈالر ہوگئی، جمعرات کو تین روزہ گراوٹ کا سلسلہ ٹوٹنے کے بعد ین نے ایک بار پھر قدر کھونا شروع کردی ہے جبکہ ٹریڈرز اس توقع کے پیش نظر تیاری کر رہے ہیں کہ جاپانی مرکزی بینک شرح سود میں اضافہ کرکے اسے تین دہائیوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر لے جائے گا۔

برطانوی پاؤنڈ 1.3359 ڈالر پر ڈھائی ماہ کی کم ترین سطح کے قریب مستحکم رہا، جب بینک آف انگلینڈ نے جمعرات کو شرح سود برقرار رکھی اور غیر متوقع طور پر سرکاری بانڈز کی فروخت چھ ماہ کے لیے روک دی۔

یورو بھی 1.1478 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے رہا۔

امریکی ڈالر انڈیکس 100.2100 پر مستحکم رہا، جبکہ جمعرات کو ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اس میں معمولی کمی ہوئی تھی۔

Comments

200 حروف