BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

صارفین کے تاثرات کا سروے، ڈسکوز کو طریقہ کار، معیار اور شیڈول حتمی بنانے کی ہدایت

  • سروے کی منظوری کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اسے بلا تاخیر شروع کیا جاسکے، وزیر توانائی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کے تاثرات کے سروے کے انعقاد کے لیے طریقہ کار، معیار اور شیڈول کو حتمی شکل دے کر مزید تاخیر کے بغیر سروے شروع کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے جمعرات کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سروے کے معیار کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے مقرر کردہ پیمانوں سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ صارفین کی رائے کو حقیقی اور بامعنی اہمیت دی جاسکے۔ اس اقدام سے ڈسکوز کی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے صارفین کے اطمینان کی صورتحال جانچنے میں مدد ملے گی، جبکہ سروے کے نتائج مستقبل کی پالیسی سازی کے لیے اہم معلومات فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سروے کی منظوری کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اسے بلا تاخیر شروع کیا جاسکے۔ سروے کا انعقاد لازمی طور پر ہر چھ ماہ بعد کیا جائے گا، جبکہ سالانہ شیڈول میں موسم گرما کے دوران کم از کم ایک سروے شامل کرنا ضروری ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سروے محض ایک انتظامی کارروائی نہیں بلکہ صارفین کی فلاح و بہبود اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کا عملی اظہار ہے۔ اس کا مقصد عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ سروے کے دوران بلا جھجھک اور دیانت داری سے اپنی رائے کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی بے لاگ رائے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی بنیاد بنے گی اور حکومت و متعلقہ اداروں کو زیادہ باخبر، شفاف اور مؤثر فیصلے کرنے میں مدد دے گی، جس سے توانائی کے شعبے میں صارفین کے اعتماد اور اطمینان کو مزید مضبوط کیا جاسکے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف