BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.71%)
KSE30 Decreased By (-0.7%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.23 (-1.75%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.95 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.43 Decreased By ▼ -1.73 (-1.86%)
OGDC 312.80 Decreased By ▼ -3.93 (-1.24%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.64 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 220.85 Decreased By ▼ -6.06 (-2.67%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.95%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.21 Decreased By ▼ -0.35 (-0.62%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
مارکٹس

پیٹرول 6.88، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.62 روپے فی لیٹر مہنگا

  • نئی قیمتیں جمعرات، 17 ستمبر کیلئے نافذ العمل رہیں گی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6.88 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5.62 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، نئی قیمتیں جمعرات، 17 ستمبر 2026 کیلئے نافذ العمل رہیں گی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 391.22 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 421.45 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ریگولیٹر نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پلیٹس کی شرحوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل میں تبدیلیوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

تازہ اضافے سے عالمی منڈی میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث صارفین اور کاروباری اداروں پر لاگت کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

گزشتہ جائزے میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت 4.10 روپے اضافے کے بعد 384.34 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6.41 روپے اضافے کے بعد 415.83 روپے فی لیٹر کردی تھی۔

بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں۔ سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے ایشیائی ریفائنریوں کو مزید خام تیل کی کھیپیں فراہم کرنے کی اطلاعات نے مشرقِ وسطیٰ میں رسد میں خلل کے خدشات کسی حد تک کم کیے، جبکہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں توقع سے کم کمی نے قیمتوں پر مزید دباؤ ڈالا۔

صبح 11 بج کر 23 منٹ (امریکی مشرقی وقت) تک برینٹ خام تیل کے سودے 3.63 ڈالر، یعنی 3.3 فیصد کمی کے بعد 105.12 ڈالر فی بیرل پر آگئے تھے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.11 ڈالر، یعنی 3.9 فیصد کمی کے بعد 101.72 ڈالر فی بیرل پر تھے۔

معاملے سے واقف افراد نے بتایا کہ سعودی عرب عمان کی بندرگاہ صحار کے قریب جہاز سے جہاز میں منتقلی کے ذریعے ایشیائی ریفائنریوں کو خام تیل کی مزید کھیپیں فراہم کر رہا ہے، جس سے بحیرہ احمر تک جانے والی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر حملوں کے نتیجے میں عالمی رسد کو پہنچنے والے نقصان میں کسی حد تک کمی آئی ہے۔

Comments

200 حروف